ارشد ابرار راولپنڈی پاکستان میں مقیم ہوں ۔ڈی جی خان آبائی علاقہ ہے۔میں ادب کا ایک ادنیٰ سا قاری اور ادنیٰ سا لکھاری  ہوں جو ابھی ادبی میدان میں  پاؤں پاؤں چلنا سیکھ رہا ہے۔ پچھلے تین چار سال سے لکھ رہا ہوں ۔ لکھنے کی شروعات ناول سے کی تھی اور پھر رفتہ رفتہ افسانے کی طرف آ گیا   اور آج کل افسانوں پر ہی طبع آزمائی جاری ہے ۔ ملکی جرائد اور ڈائجسٹوں میں مقدور بھر لکھتا بھی ہوں۔ فرصت میسر ہو تو مطالعہ اولین ترجیح ہوتی ہے ۔ اردو ادب سے محبت شروع سے تھی جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہی ہوا ہے۔ پاکستانی ادب میں معروف مصنفوں کو پڑھا ہے ۔ عالمی ادب میں بھی دلچسپی رکھتا ہوں امید ہے  کہ پریس فار پیس کے پلیٹ فارم سے اہلِ علم کی صحبت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور اہل قلم کے ساتھ یہ سفر بہت خوشگوار گزرے گا۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact