مظفرآباد( پی ایف پی نیوز   )
ہوپ اینڈ لائٹ فائونڈیشن کی بانی و چیف پیٹرن ڈاکٹر عاصمہ ناہید کی جانب سے آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں ایک ماہ کے اندر سات سے زائد واٹر سپلائی سکیمیں مکمل ۔واٹر سپلائی سکیمیں مظفرآباد،پونچھ اور میر پور میں مکمل کی گئیں ،ڈاکٹر عاصمہ ناہید کی ذاتی کاوشوں سے آزاد کشمیر کے سینکڑوں خاندانوں تک صاف ستھرا پینے کا پانی پہنچنے لگا ،کشمیری عوام کی جانب سے ڈاکٹر عاصمہ ناہید کو خراج تحسین اور مزید دور دراز علاقوں میں پانی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپیل۔تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم وومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہوپ اینڈ لائٹ فائونڈیشن کے مالی تعاون سےآزاد کشمیر بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر سات سے زائد صاف پینے کے پانی کی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں ۔ڈاکٹر عاصمہ ناہید کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے آزاد کشمیر کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے سینکڑوں خاندان پانی کی سہولت سے مستفید ہونے لگے ۔گزشتہ ایک ماہ میں مکمل کی جانے والی سات واٹر سپلائی سکیموں میں مسجد کھٹیاں سیداں بوئی امبور مظفرآباد،بنگوائی پونچھ ،نکا چپر پونچھ ،میرپور کچی آبادی،سمیت دیگر علاقوں میں مکمل کی گئی ہیں ۔یہ واٹر سپلائی سکیمیں نجمہ شکور چیئرٹی فنڈز کے رضاکاروں نے آزاد کشمیر بھر میں نصب کرنے میں معاونت کی ہے ۔ وومن ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن محترمہ انیقہ نے گزشتہ روز واٹر سپلائی سکیمیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واٹر سپلائی سکیمیں چھوٹے پیمانے پر نصب کی گئی ہیں ،آزاد کشمیر بھر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کاوشیں جاری ہیں ،مزید واٹر سپلائی سکیمیں مختلف علاقوں میں لگانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی ،پانی ایک عظیم نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ۔ہوپ اینڈ لائٹ فائونڈیشن معاشرے میں ضرورت مند اور غریب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ہر ممکنہ کاوش کرے گا۔ہوپ اینڈ لائٹ فائونڈیشن کی جانب سے روالاکوٹ میں غربا کو روٹی فراہمی کے لیے تندور بھی لگایا گیا ہے جہاں سے روزانہ ایک سو افراد مستفید ہوتے ہیں ۔محترمہ انیقہ نے ڈاکٹر عاصمہ ناہید کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ذاتی کاوشوں کی وجہ آزاد کشمیر کے سینکڑوں خاندانوں کو بنیادی سہولیات میسر ہو رہی ہیں

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact