ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں سے تعلق رکھنے والی عنیزہ عزیر افسانہ  نگار اور کہانی نویس ہیں۔وہ اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری ہولڈر  ہیں۔وہ  فکشن پڑھنے اور لکھنے کی بچپن سے  شوقین ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں بچوں کے اخبار میں کہانیوں کی اشاعت ہوتی رہی ہے۔ عملی زندگی کے آغاز کے بعد لکھنے کا سلسلہ تعطل کا شکار رہا۔ کچھ عرصہ قبل دوبارہ لکھنے کا آغاز کیا۔ بہت سی کہانیاں، افسانے ،ناولٹ  اور مختلف  اینتھالوجیز میں تحریروں کی اشاعت ہو چکی ہے۔ متعدد مقابلوں میں  بہت سے انعامات اور اسناد بھی جیت چکی ہیں۔ اینتھالوجی میں افسانے کی اشاعت پر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔ ادب کے ذریعے معاشرے میں مثبت پہلو اجاگر کرنا  ان کی تحریروں  کی اوّلین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact