ام ہانی میری کنیت ہے اور قلمی نام بھی جسے میں شاعری اور نثر کے لیے استعمال کرتی ہوں تعلق لاہور سے ہے۔ تعلیم ایم ایس کمپیوٹر سائنس ہے۔
تحریک نفاذ اردو پاکستان کی سرگرم رکن ہوں۔ شاعری کا شوق ہے مگر باقاعدہ سیکھی نہیں ہے، جو دل میں آتا ہے اسے قلمبند کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ چند ایک نظمیں لکھی ہیں۔ کالم نگار ی کا شغف بھی ہےکالم متعدد ویب سائٹس پر شائع ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر معاشرتی مسائل پر لکھنا پسند کرتی ہوں؛ آج کل ایک ناول لکھ رہی ہوں جو کہ ایک ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہو رہا ہے۔