Tuesday, May 14
Shadow

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام باصلاحیت طلبہ میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب

راولاکوٹ(پریس فار پیس رپورٹ)

گورنمنٹ  ہائی سکو ل سون ٹوپہ راولاکوٹ میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن  برطانیہ کی طرف سے     پرائمر ی اور مڈل بورڈز  میں  نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔  ۔ جماعت پنجم اورہشتم میں  تعلیمی بورڈ  میں میں  نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے  طلبہ وطالبات  میں پرنسپل سردار ذولفقار خان، سینئر معلم  سردار جاوید ، سینئر سائنس معلم ندیم، سینئر معلم ارشد اور پی  ٹی ای سردار اشتیاق  نے انعامات تقسیم کیے۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر معلم سردار ذاکر حسین نے انجام دیے۔۔ما یہ ناز مصنف جاوید خان نے  پریس فارپیس فاؤنڈیشن   کی سرگرمیوں کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔   تقریب سے مقررین نے کہا کہ  ترقی حاصل کرنے کے لیے تعلیم  کا حصول  ضروری ہے۔ باصلاحیت طلبہ و طالبات کے لیے ایوارڈز کے اجرا سے ان کے حوصلے بڑھیں گے۔پرنسپل  سردار ذولفقار  خان نے کہا  کہ تعلیم ایک روشنی ہے اور امن سے ہی روشنی حاصل کی جاتی ہے  ۔فساد اور  بد امنی میں  کبھی علم کی روشنی نہیں پھیل سکتی اس لیے ہمیں معاشرے میں  یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا۔ 

امن  ہی معاشروں میں تعلیم، ترقی، اور خوشحال کا باعث بنتا ہے۔ ۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن دنیا بھر میں  خدمت انسانیت کےساتھ ساتھ   امن، سکون اور بھائی چارے  کا پیغام دے رہی ہے۔ ۔ پریس فار پیس کی   فلاحی سرگرمیوں میں ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔ جاوید  خان نے  کہا کہ پریس فارپیس فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو  ماحولیات کے تحفظ،   خواتین کو ہنر مند بنانے ، باصلاحیت    طالب علموں  کے لیے وظائف کی فراہمی،  پسماندہ علاقوں میں لائبریریوں کے قیام سمیت متعد د شعبوں میں   طویل عرصے سے اپنی فلاحی اور سماجی خدمات سرانجام دے رہاہے۔

ادارے کے زیر اہتمام  علم اور ادب کے فروغ کے  لیے کتب کی اشاعت ، تحریری  اور علمی مقابلہ جات کا انعقاد اور  نوجوان قلم کاروں کی حوصلہ افزائی  کے لیے     ایوارڈز کا اجرا قابل ستائش ہے ۔اس تقریب میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن  برطانیہ کی طرف سے  پرائمری اور مڈل بورڈز میں  نمایا ں پوزیشن لینے والے طالب علموں  کو   خصو صی ایوارڈز دیے گئے۔ تقریب کا اختتام مولانا تیمور کی دعا سے ہوا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact