تبصرہ نگار :تہذین طاہر 

تسنیم جعفری پاکستان میں بچوں کے ادب کے معتبر ترین ناموں میں شمار ہوتی ہیں۔ آپ ایک معروف مصنفہ، ماہر تعلیم، ایوارڈ یافتہ ادیبہ اور ادب اطفال کی مخلص سرپرست ہونے کے ساتھ ساتھ سائنس فکشن لکھنے والی وہ لکھاری ہیں جن کو یوبی ایل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آپ کی اب تک انیس کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں اور کئی کتابوں پر کام جاری ہے۔ آپ کی تخلیقات کا بیشتر حصہ سائنسی و ماحولیاتی موضوعات پر ہے۔ آپ اردو کے علاوہ انگریزی زبان پر عبور رکھتے ہوئے انگریزی ناول بھی بچوں کے لیے پیش کر چکی ہیں۔ 

زیر نظر کتاب” منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے“ پاکستانی خواتین کا سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں کردا رپر مشتمل ہے۔ کتاب کا انتساب ”سائنس کی دنیا میں کام کر رہی ان تمام باہمت اور با صلاحیت خواتین کے نام، جو اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں“، ہے۔کتاب میں جن خواتین کے کارناموں کا ذکر کیا گیا ان میں”ڈاکٹر فاطمہ جناحؒ، پروفیسر ہاجرہ خان، لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر نگارجوہر خان،کمپیوٹر انجینئر جہاں آراء،راکٹ انجینئر حبا رحمانی،آئی ٹی ایکسپرٹ صدف احمد،ایئر و سپیس انجینئر ندا فرید،جیسی کل پینتالیس خواتین شامل ہیں۔ ان کے کارنامے نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ 

کتاب کے بارے میں مصنفہ کہتی ہیں” اس کتاب کو لکھنے کا مقصد آپ کو سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے والی پاکستانی خواتین سے متعارف کرانا ہے جو دنیا بھر میں اپنی محنت اور صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں“۔

کتاب کوجس محنت اور لگن سے ترتیب دیا گیا اس کا اندازہ کتاب کے سرورق سے ہو جاتا ہے۔ کتاب کے آخر میں ان تمام جانی مانی شخصیات کی رنگین تصویریں شامل کی گئیں تاکہ قارئین اپنے ہیروز کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کو دیکھ بھی سکیں۔ اتنی دلچسپ اور معلوماتی کتاب مرتب کرنے پر تسنیم جعفری صاحبہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ جنہوں نے اپنی تحقیق اور ریسرچ کے ذریعے نا صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی معلومات کا خزانہ پیش کیا۔ دعا ہے اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔

زیر نظر کتاب”منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے“ کل 128صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب کی قیمت صرف 800/-روپے ہے۔ معلومات کا ذخیرہ لیے یہ کتاب پریس فار پیس فاؤنڈیشن ،یوکے کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے اس ای میل پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

info@pressforpeace.org.uk

٭….٭….٭

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact