Friday, May 17
Shadow

کہانی: جادوئی چپس/ کہانی کار: شفق عثمان

کہانی کار: شفق عثمان

 ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک گاؤں میں غریب آدمی رہتا تھا۔وہ روزی سے بہت تنگ اور پریشان تھا روز صبح سویرے روزی کی تلاش میں جاتا اور تھک ہار کر شام کو گھر واپس آجاتا ۔کئی روز تک وہ یونہی جاتا اور خالی ہاتھ واپس آجاتا ۔وہ کئ دن کا بھوکا تھا اور وہ بھوک کی وجہ سے نڈھال ہو کر سو گیا اور اللہ سے دعا کرتا رہا۔ اگلے روز وہ پھر صبح ہوتے ہی ایک دریا کے کنارے جا کر بیٹھ گیا اور گہری سوچ میں پڑ گیا۔ اچانک ہی دریا میں سے ایک مچھلی نکل کر باہر آئی اور کہنے لگی تم کیوں پریشان بیٹھے ہو تو اس نے اپنی پریشانی کی وجہ مچھلی کو بتائی مچھلی کہنے لگی کہ میں تمھاری مدد کر سکتی ہوں ۔اس نے پوچھا وہ کیسے؟ وہ کہنے لگی کہ ایک دفعہ ہم مچھلیاں بہت بھوکی تھی تو تم آکر ہمیں دانہ ڈالا کرتے تھے جس  کی وجہ سے آج ہم زندہ ہیں۔ مچھلی نے اس کو ایک ٹھیلا لگا دیا اور اس میں جادوئی چپس رکھ دیے ۔وہ یہ دیکھ کر حیران ہو گیا اور کہنے لگا کہ تم کون ہو اور میری مدد کیوں کرنا چاہتی ہو اور میں اس جادوئی چپس کو کیوں بیچوں؟ مچھلی نے کہا کیوں کہ تم ایک اچھے انسان ہو اس لیے میں تمھاری مدد کرنا چاہتی ہوں ۔وہ آدمی ٹھیلے کے پاس کھڑا ہو گیا اور جادوئی چپس فروخت کرنے لگا ۔شام ہوئی تو اس کے پاس جو رقم اکھٹی ہوئی ۔اس نے اس میں سے آدھی رقم کے دانے لیے اور دریا میں ڈال دیے ۔اب وہ ہر روز جب صبح آتا تو پہلے ہی اس کا ٹھیلا تیار ہوا ہوتا اور وہ بیچ کر شام کو گھر واپس چلا جاتا۔ اب اس کے پاس کافی رقم اکھٹی ہو گئی جس سے اس نے اپنا کام شروع کیا اور روزی کمانے لگا ۔اس نے مچھلی کا شکر ادا کیا ۔مچھلی کہنے لگی :مجھے اللہ تعالٰیٰ کی طرف سے تمھاری مدد کے لیے بھیجا گیا تھا ۔اس نے اس مچھلی کی بات سنی تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

نتیجہ: خدا ان کی مدد کرتا ہے جو دوسرں کے کام آتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact