شمیم عارف مصنفہ اور شاعرہ ہیں۔ شمیم عارف صاحبہ ایم اے اسلامیات ہیں ،اور کافی عرصہ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہیں پھر بوجہ آنکھوں کی بیماری ملازمت چھوڑناپڑی۔ انھیں گھر کےکام کاج،اچھی کوکنگ کے علاوہ کتابیں پڑھنے کا بھی جنون ہے۔ آرٹ اور شاعری سے بھی شغف رکھتی ہیں اور جب موقع ملے فلاحی کام بھی کرتی ہیں۔ تین بیٹے ہیں ،جن کی بہترین تربیت کی اور انجینئرنگ کی تعلیم دلائی۔ تینوں ملک سے باہر ہیں۔ اس لئے اب زیادہ فرصت ہوتی ہے تو ادب کی جانب لوٹ آئی ہیں۔

دوہزار سترہ میں حج کی سعادت نصیب ہوئی تو اس تجربے کو سفر نامے کی صورت قلم بند کر ڈالا جسے بہت پسند کیا گیا اور لوگ حج پر جاتے ہوئے معلوماتی  کتابچے کی صورت ساتھ رکھنے لگے۔ 

اس کے بعد 2019 میں ان کی شاعری کی ایک کتاب “ابھی ہم راہ گزر میں ہیں” سامنے آئی جس میں ان کے تعلیمی دور اور پھر پچیس سالہ جد و جہد والی زندگی کے دور کی نظمیں ہیں۔

تیسری کتاب “ننھا سلطان” زیر اشاعت ہے۔  

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact