لندن/مظفر آباد۔

What Life Saysپروفیسر شاہد  حسین میر کی  انگریزی کتاب   “واٹ لائف سیز”

پریس فار پیس فاؤنڈیشن  (یو کے ) کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے۔شاہد حسین میر کی کتاب کی تقریب رونمائی گرین ہلز سائنس کالج مظفرآباد میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب سے ڈاکٹر ادیب، پروفیسر ڈاکٹرعبدالکریم ، پروفیسر شاہد حسین میر، پروفیسر رابعہ حسن، کرن عباس کرن، اور دیگر نے خطاب کیا۔ ممتاز ماہر تعلیم جناب ڈاکٹر عبدالکریم نے مصنف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب اجتماعی دانش کا ایک شاندار کام ہے جو فلسفیانہ طور پر علم، امید، امن، تقریر اور شارٹ کٹ جیسے عالمگیر موضوعات کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ پروفیسر رابعہ حسن نے مصنف کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ  کشمیر کے خطے میں انگریزی زبان میں لکھی گئی کوٹیشنز پر شائع ہونے والی پہلی کتاب ہے اور یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہوگی۔ مصنفہ کرن عباس نے بھی مصنف شاہد میر کے بصیرت افروز اور تخلیقی انداز تحریر، الفاظ کے چناؤ اور اقتباسات کو ترتیب دینے کے انداز کو سراہا۔  ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد ادیب خان نے کہا کہ یہ ہماری نوجوان نسلوں کے لیے حکمت اور علم کے حصول  کے لیے ایک بہترین کتاب ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے سماجی اور علمی ترقی میں کتابوں  کے کردار   پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  سوشل میڈیا  کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باوجود نوجوانوں لکھاریوں  کی طرف سے نئی کتب کا لکھنا  اس بات کا مظہر ہے کہ نئی نسل میں  کتاب دوستی  ابھی باقی ہے۔ اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانے کے لیے   نوجوانوں کو  مطالعے کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact