محترمہ شبینہ فراز کا شمار ماحولیاتی سائنس پر مضامین لکھنے والی ممتاز صحافیوں اور فیچر نگاروں میں ھوتا ھے -ملک کے مختلف اخبارات اور میگزین مین آپ کے کالم شائع ھوتے ھین – آج کل بی بی سی اردو کے لئے بھی لکھ رہی ہیں -اس کے علاوہ کی عالمی ماحولیاتی اداروں کے تحت متعدد پراجیکٹس مکمل کئے ہیں -آپ کانفرنسوں مین ماحولیاتی مسائل پر لیکچر دیتی ھین.اردو میں ماحولیاتی صحافت کا آغاز شبینہ فراز ہی نے کیا۔ اپنے کام پر بے شمار انعامات اور اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں بہترین ماحولیاتی لکھاری کے اعزاز سے نوازا۔حال ہی میں آگاہی ایوارڈ کی مستحق ٹھہریں -بیرون ملک بہت سی فیلوشپ اور اسکالرشپ کے زریعے شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں -آج کل اپنی پہلی کتاب لکھ رہی ہیں -شمال کے لوگ اور موسم جو شمالی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیاں اور ان کے لوگوں خصوصا خواتین پر اثرات کے بارے میں ہو گی –
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک کے پسماندہ علاقوں میں ماحولیاتی صحافت کے فروغ کے لیے محترمہ شبینہ فراز کی بطور ٹرینر شرکت اور رہنمائی کرتی ہے-ادارہ ان کی گراں قدر صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے