باغ (روبینہ ناز سے ) پریس فارپیس فاؤنڈیشن اور یوتھ ویلفئیر ٹرسٹ سمنی کے زیراہتمام ریڑھ کے نواحی گاؤں سمنی میں گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سمنی میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا۔
اس کیمپ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ سکول کے بچوں کی آنکھوں کا بھی معائنہ کیا گیا ۔چار سو مریضوں کا فری چیک اپ ، فری میڈیسن اور ڈسکاؤنٹ پر عینکیں بھی دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 15 مریضوں کو فری آپریشن کے لیے تاریخ دی گئی ۔
کیمپ کے آرگنائزر سردار جہانگیر خان، یوتھ ویلفئیر ٹرسٹ سمنی کے نائب صدر طارق خان، شہزاد سلیم ، شاہد ایوب اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کے ہیڈ ماسڑ رحمت خان نے کیمپ کامیاب کروانے میں بہترین کردار ادا کیا۔
الشفاء آئی ٹرسٹ کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر شاہق حسرت ، ریفریکشن کی مس طیبہ اعجاز ،مس جویریہ ،کیمپ انچارج راجہ نعیم، ایڈمشن انچارچ ذاکر شاہ، میڈیسن انچارج محمد رفیق کے علاوہ صادق شاہ اور وحید احمد تھے جن کی وجہ سے آئی کیمپ کامیاب رہا ۔
پریس فارپیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ مینجر روبینہ ناز نے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے سٹاف اور یوتھ ویلفئیر ٹرسٹ سمنی کے سٹاف اور اہل علاقہ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ مستقبل میں پریس فارپیس فاؤنڈیشن مزید آئی کیمپ منعقد کرے گی۔ اہل علاقہ نے مزید کیمپ کے انعقاد کے اعلان کاخیر مقدم کیا ۔ اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔