میرا  نام ساجدہ امیر ہے۔ ۔ کوٹ مٹھن ضلع راجن پور کی رہائشی ہوں۔تعلیم کے  ساتھ ساتھ تفسیرِ قرآن، ترجمہِ قرآن کی تعلیم بھی جاری ہے۔ کیلگرافی میں مہارت حاصل ہے اپنے ہاتھوں سے قرآن مجید بھی لکھتی ہوں۔ نثر میں لکھنے کا شوق 2018 سے شروع ہوا۔ سب سے زیادہ افسانہ نگاری، کہانی نویسی، مضمون پر مہارت حاصل ہے۔ میری خواہشات زیادہ نہیں ہیں بس اتنا ہیں کہ جو لکھوں معیاری ہو۔ جسے پڑھ کر لوگ دعائیں دیں۔ ایک لکھاری کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے الفاظ ہیں مرنے کے بعد بھی یہی الفاظ اسے زندہ رکھتے ہیں؛ بس یہی خواہش ہے کہ میرے مرنے کے بعد مجھے میرے لکھے الفاظ سے یاد کیا جائے۔ اور میرا لکھا میرے والدین کے لئے باعثِ فخر ثابت ہو۔


Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact