صبیح الحسن افسانہ نگار ہیں۔ ان کا  تعلق وسطی پنجاب کے قصبے پھالیہ سے ہے جو کہ اسی نام کی تحصیل اور ضلع منڈی بہاؤالدین میں واقع ہے۔ انھیں  کتب بینی کا شوق بچپن سے ہے۔ان کا لکھنے کا سفر قریبا دس سال قبل شروع ہوا لیکن اس کے بعد والد صاحب کی طویل علالت اور پھر وفات کے باعث یہ سلسلہ کافی عرصہ تعطل کا شکار رہا۔ انھوں  نے قریبا تین چار سال سے دوبارہ باقاعدگی کے ساتھ لکھنا شروع کیا ہے۔

:اپنی افسانہ نگاری کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ :

میری خواہش ہے کہ میں اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کے ان عوامل اور پہلوؤں کو سامنے لاؤں جو ہمارے انفرادی اور اجتماعی انحطاط کا سبب بن رہے ہیں لیکن انہیں ایسے پیرائے میں لکھوں کہ یہ کوئی وعظ یا نصیحت نہ لگے. بلکہ اس میں کہانی اور ادب کی چاشنی موجود رہے. قاری میں سوچ کی تحریک پیدا کرنا  ان کا اولین مقصد اور خواہش ہے۔ بہرحال میں اس سفر میں طفل مکتب ہوں اور ہر کسی سے سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact