صبا ممتاز بانو  مصنفہ ،شاعرہ ، کالم نگار اور وسیع صحافتی پس منظر کی حامل  اخبارنویس ہیں جنھوں نےلاہور میں جنم لیا۔تعلیم ایم اے اردو ،ایم ایس سی ماس کام اور بی ایڈ  ہے۔ اب ایم فل اور پی ایچ ڈی کا ارادہ ہے ۔ زمانہ طالبعلمی سے لکھنے لکھانےکا آغاز ہوا۔ ملک کے تمام بڑے   رسائل  و جرائدمیں لکھا۔  2002  سے باقاعدہ شعبہ صحا فت میں قدم رکھا۔ مختلف اخبارات اور   چینلز کے   لیے مختلف پوسٹوں پر کام کیا۔ سی  ٹی وی کا ڈرامہ ْ ْْْ        اپنے   ٌٌسوپ لکھنے میں بھی حصہ داری ڈالی ۔بعد ازاں فلمیزیا گروپ لیو ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ وابستگی اختیار کرلی ۔ان کےلیے دو ڈرامے لکھے جو کہ پروڈکشن کے سلسلے میں زیر تکمیل ہیں۔

ادب سے تعلق بھی زمانہ طالب علمی سے جڑا ۔ اخبارات وجرائد میں مختلف موضوعات پر کہانیاں لکھیں  ۔ ادبی جرائد اورخواتین کے رسائل میں افسانے بھی لکھے ۔۔ بچوں کے لیے بھی کہانیاں لکھ چکی ہیں۔  روزنامہ خبریں کے چلڈرن  ایڈٖیشن کی انچارج بھی رہ چکی ہیں۔ مصنفہ کے افسانے پاک و ہند اور باہر کےجرائد میں چھپتے رہتے ہیں۔ ادب میں اپنے مخصوص طرز نگارش کی بدولت مقبولیت حاصل کی۔مصنفہ کا شمار ایک  منفردمعتبر ادیبہ کے طور پر ہوتا ہے۔مصنفہ سماجی سطح پر بھی ایک فعال کردار ادا کررہی ہیں۔ البانو فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے  ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع دیا جارہا ہے ۔   

صبا ممتاز بانوکی تصانیف
 اب تک چار کتب منظر عام پر آچکی ہیں۔ایک کتاب “فلسطین میں موساد کی دہشت گردی” منظر عام پر آئی جس نے تحقیق  کے نئے در وا کیے۔افسانوں کا مجموعہ   ” کیا یہ بدن میرا تھا” بھی منظر عام پر آچکا ہے  جو کہ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔ ایک ناول  ”پیار کی پہلی منزل  ” بھی منظر عام پر آچکا ہے جسے کہ عالمی ادبی تنظیم  الفانوس  کی جانب سے بہترین ناول کا اعزاز بھی دیا گیا ۔شاعری کی کتاب ” تمہارا ساتھ مل جائے ” بھی  پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔افسانوں ، کہانیوں  اور شاعری کی مزید کتب  اور ناول زیر طبع ہیں ۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact