رفیعہ نوشین  ایک نامورسماجی جہدکار، مصنفہ، مبصرہ، مزاح نگار، صداکار شاعرہ اور صحافی  ہیں وہ بھارت کے تاریخی شہر حیدرآباد دکن کی ممتاز شخصیت ہیں – وہ ایک بہترین قلم کار ہیں جو ادب کے مختلف اصناف میں طبع آزمائی کرتی ہیں – جیسے افسانہ ، تحقیق و تنقید، مضامین، رپورتاژ ، انشا ئے ، بچوں کا ادب، طنز و مزاح، شاعری  وغیرہ !
ان‫ کی تخلیقات روزنامہ ‘سیاست’، ‘منصف’  ہفتہ وار ‘گواہ’ کے علاوہ ‘شگوفہ’، ‘ریختہ نامہ’ اور ‘شعر و  سخن’ (کینیڈا) اودھ نامہ (لکھنو) ، سمت آن لائن، جیسے رسالوں میں شائع ہوتی رہتی ہیں – آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد سے بھی ان کی تخلیقات نشر کی جاتی ہیں۔وہ  “مائی چوائس فاؤنڈیشن”  نامی این جی او میں بہ حیثیت سینئر کاؤنسلر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ـاور ثالثی کے ذریعہ زوجین کے مابین تعلقات کو بہتر بناتی ہیں۔ہادیہ ای میگزین میں گھریلو تشدد سے جوجلنے والی خواتین کے  حقائق نیز کونسلنگ کے ذریعہ ان کے مسائل کے حل  پر مبنی کیس اسٹدیز پچھلے ایک سال سے  باقاعدگی سے شائع ہوکر کئی خواتین کی رہنمائی کا سبب بن رہی ہیں۔ –
وہ لائنس کلب چارمینار کی زون چیئر پرسن ہیں  – انجمن ترقی پسند مصنفین تلنگانہ، حیدرآباد کی سکریٹری ہیں –  بین الاقوامی نسائی ادبی تنظیم بنات کی رکن ہونے کے علاوہ حیدرآباد کی کئ ادبی و سماجی تنظیموں سے وابستہ ہیں – جیسے  ‘محفل خواتین، ‘دبستان جلیل ، وغیرہ – ان کی تینوں کتابوں کے لئے اردو اکیڈیمی تلنگانہ نے انہیں انعام اور توصیف نامہ سے نوازا ہے محترمہ نے کئ قومی اور بین الاقوامی سطح کے سمینار، ویبینار اور مشاعروں میں شرکت کرکے حیدرآباد دکن کی کامیاب نمائند گی کی ہے – اور درجنوں اعزازات اور ایوارڈز سے نوازی جا چکی ہیں۔ –
رفیعہ نوشین  کی تصانیف
‘سماج کا پرتو ‘ (انشائیے 2012)

 ‘ میری آنکھوں کی زبان ‘(افسانوی مجموعہ 2015) 
کوئی بات اٹھا نہ رکھنا* (رپورتاژ کا مجموعہ)

“شاہین باغ کے نغمے”

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact