شازیہ عالم شازی

کب تک مجھے ستاؤ گے کب تک  رلاؤ گے 

میں کھو گئی تو کس سے محبت جتاؤ گے 

 چھوٹی سی  ایک بات  پہ ترک تعلقات!

 میں تو سمجھ رہی  تھی مجھے تم مناؤ گے

 وہ بھی تمہاری سوچ  پہ ہو جائے  گا فدا 

تم جس کو میرے پیار کی غزلیں سناؤ گے 

میری  وفا  کا مل نہ سکے گا جو  آ ستاں 

پھر کس کے در پہ جاؤ گے اور سر جھکاؤ گے 

جب میں نہیں رہوں گی تمہارے قریب پھر 

کس  سے  وفا  جتاؤ  گے کس کو ستاؤ گے 

بھولے گی نہیں تم کو کبھی مان لو یقین 

تم  شازیہ  عالم  کو اگر بھول جاؤ  گے

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact