کہانی کار: شمائلہ عبیر چوہدری / تصاویر: چوہدری بشارت
حویلی آزاد کشمیر برف باری کے بعد خوبصورتی کا عکس پیش کر رہا ہے۔ کہیں جھاڑیاں برف تلے دبی ہیں تو کہیں سڑک پر چلنے والا۔ ہر فرد اپنے نشان چھوڑے دور تک اپنی منزل کا پتہ دے رہا ہے ۔ چڑھتے سورج کو ہی دیکھ لیں ۔کیسے چراغ سی روشنی بکھرتا ہوا ابھر رہا ہے اور ذرا بلند ہوتے ہی سفید برف پر سنہری و آتشی روشنی بکھر رہا ہے ۔پھر پہاڑی جانور کتنی جانفشانی سے اپنا رزق تلاش کرنے میں مصروف ہیں ۔یہی کشمیر کی خوبصورتی کے مختصر عکس ہیں۔