ادیبہ انور- یونان
جھڑیوں زدہ جسم پر
کہرے میں لپٹی
دہلیز کو تکتی آنکھیں
تھک کر سو بھی جائیں تو
ماں کا انتظار نہیں سوتا۔
پرانی عمارت جیسی شان لئے
کمزور ہڈیوں والا
مضبوط بدن اولاد کے سہارے کو
ترس بھی جائے تو
نقاہت زدہ باپ کا مان
سینہ تان کر چوکھٹ پر
کھڑا رہتا ہے
باپ کا لہجہ کبھی شکایت نہیں کرتا