Nuzaira Azam is a distinguished journalist and award-winning author. She lives in the American state of Virginia. Her fourth book, Puri Kahani: Sahafioo Ki Zabani (Urdu)”The Whole Story in the Words of Journalists”, is based on interviews with  leading practicing journalists. Earlier, his short story collection “Ashna Na Ashna” and two novels “Khwab Badosh” and “Anahitaki Janm Basti” have been published. The novel “Khwab Badosh” is based on the problems and achievements of Pakistani immigrants coming to America. He has received the biggest prize of Urdu in America, Pakistan, Europe and India in the form of five thousand dollars from Urdu Centre International California. Her latest novel “Anna Heeta Ki Janam Basti” is the story of a young journalist who walks in step with her male contemporaries, maintaining her dignity and the honour of her family while making her place in this patriarchal society۔

She has worked as an analyst for South Asia Media as a contractor for the US government.

Nuzaira Azam is currently the Washington correspondent for The Financial Daily, an English-language newspaper in Pakistan, and also heads her own organization, The Global Beat Foundation. The Global Beat Foundation aims to support working journalists and journalism students and also provides media training, especially for reporters from remote areas of Pakistan. Apart from this, she also conducts talks on politics, current affairs, media and new generation under her organization.

نضیرا اعظم، مایہ ناز صحافی اور ایوارڈ یافتہ مصنفہ

نضیرا اعظم، مایہ ناز صحافی اور ایوارڈ یافتہ مصنفہ ہیں۔وہ امریکی ریاست ورجینیا میں رہائش پذیر ہیں۔ان کی چوتھی کتاب ’’پوری کہانی صحافی کی زبانی‘‘کہنہ مشق صحافیوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے۔ اس سے قبل ان کے افسانوں کا مجموعہ ’’آشنا نا آشنا‘‘اور دو ناول ’’خواب بدوش‘‘ اور ’’اناہیتاکی جنم بستی‘‘ شائع ہو چکی ہیں۔ ’’خواب بدوش‘‘ ناول امریکہ میں آنے والے پاکستانی تارکین وطن کے مسائل اور کامیابیوں پر مبنی ہے۔ اسے امریکہ، پاکستان،یورپ اور ہندوستان میں اردو کا سب سے بڑا انعام پانچ ہزار ڈالر کی صورت میں اردو مرکز انٹرنیشنل کیلی فورنیا کی جانب سے مل چکا ہے۔ ان کا حالیہ ناول’’انا ہیتا کی جنم بستی‘‘ایک ایسی نوجوان صحافی کی کہانی ہے جو اپنے مرد معاصر ین کے ہم رکاب چلتے ہوئے،  اپنے وقار اور خاندان کی عزت کو قائم رکھتے ہوئے اسی پدر سری معاشرے میں اپنا مقام بناتی ہے اور کامیاب ہو جاتی ہے۔

 وہ تجزیہ نگار برائے جنوب ایشیامیڈیا کے طور پر حکومت امریکہ کی کانٹریکٹر کی حیثیت سے کام کرتی رہی ہیں۔

نضیرا اعظم حال میں پاکستان کے ایک انگریزی اخبار’’دی فنانشل ڈیلی‘‘ کی واشنگٹن میں نمائندہ ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ایک تنظیم دی گلوبل بیٹ فانڈیشن کی بھی سربراہی کر رہی ہیں جس کا مقصد عامل صحافیوں اور صحافت کے طالب علموں کو صحافتی تربیت فراہم کرنا ہے، خاص طور سے پاکستان کے دور دراز علاقوں کے رپورٹرز کے لیے۔اس کے علاوہ وہ اپنی تنظیم کے تحت سیاست، حالات حاضرہ، میڈیا اور نئی نسل سے متعلق مذاکرے بھی کرواتی ہیں۔

نضیرا اعظم کی تصانیف

پوری کہانی صحافیوں کی زبانی

خواب بدوش (ناول)

اناہیتاکی جنم بستی(ناول)

آشنا ناآشنا( افسانوں کا مجموعہ)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact