پروفیسر سبین یونس
رونق زمانہ ہے دلکشی محمد ﷺ کی
راحت دل وجاں ہے پیروی محمد ﷺ کی
مشکلوں سے دنیا کی کیسے مات کھائیں ہم
سامنے ہمارے ہے زندگی محمد ﷺ کی
دشمنی نہیں کوئی ذات کے حوالے سے
صبر کی علامت ہے بندگی محمد ﷺ کی
انبیائے دیں ہوں یا اولیائے امت ہوں
افتخار ہستی ہے سروری محمد ﷺ کی
جن بشر ملائک یاحجر شجر چوپائے
خلق پر مسلم ہے برتری محمد ﷺ کی
آنسوؤں کی لڑیاں ہیں بے کسوں کے چہروں پر
ان کےدل کی تسکیں ہے پروری محمد ﷺ کی
دل جگر تمنا کی زندگی محبت ہے
زندگی محبت کی، دوستی محمد ﷺ کی
نور سے مزین تھے راستےشب اسراء
منتہا پہ پہنچی تھی روشنی محمد ﷺ کی