میرا نام ممتاز شیریں ہے ۔روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھتی ہوں ۔کراچی یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کیا ہے۔ مضمون نگاری کا شوق بچپن سے تھا ۔پہلی تحریر پانچویں جماعت میں لکھی جو کہ خوش قسمتی سے “روزنامہ جنگ” میں شائع بھی ہوگئی ۔۔کسی بھی لکھنے والے کے لیے حوصلہ افزائی ایندھن کا کام کرتی ہے ۔ پہلی تحریر کی اشاعت نے دل میں لکھنے کی جوت جگا دی ۔

روزنامہ جنگ، نوائے وقت، دنیا نیوز ، بچوں کا اسلام ،خواتین کا اسلام اور اردو نیوز جدہ میں مضامین اور کہانیاں اشاعت پذیر ہو کر میرا حوصلہ  بڑھاتی رہی ہیں۔ پہلی تحریر کی اشاعت نے جو خوشی اور ہمت دی تھی اس کا دامن تھام کر آج تک  اس امید کہ سہارے چل رہی ہوں کہ شائد کبھی ادباء کی فہرست میں اپنا نام بھی لکھوا سکوں اور ادا جعفری کے الفاظ میں یہ کہہ سکوں کہ۔۔۔ 

یہ فخر تو حاصل ہے کہ برے ہیں کہ بھلے ہیں

دو ،چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں۔۔!

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact