ڈاکٹر محمد لطیف خان

ڈاکٹر محمد لطیف خان ضلع باغ آزادکشمیر کے دینی ذوق رکھنے والے ایک غریب گھرانے میں 1969ء کو پیدا ہوئے۔ 4 سال کی عمر میں ہی یتیم ہو گئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی، بچپن سے ہی اساتذہ کی توجہ کا مرکز رہے۔ آزادکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد سے بی ایس سی اور بی ایس ایجوکیشن کی ڈگریوں کے حصول کے دوران یونیورسٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ بچپن سے ہی “قرآن اور سائنس” کے موضوع سے دلچسپی رہی جس کے نتیجے میں ایم فل اسلامیات اور پی ایچ ڈی اسلامیات میں اسی موضوع پر مقالے تحریر کیے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد شعبہ قرآن و تفسیر میں پی ایچ ڈی کے نصاب کی کتاب “قرآن حکیم اور سائنس” لکھی۔ اس کے علاوہ میڈیکل کالجز کے طلبہ کے لیے “قرآن حکیم اور علمِ طب”، سول انجنیئرنگ کے طلبہ کے لیے “قرآن حکیم اور سول انجنیئرنگ”، ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے “قرآن حکیم اور علم زراعت”، ڈی وی ایم کے طلبہ کے لیے “قرآن حکیم اور علم حیوانات” کے موضوعات پر کتب تحریر کیں۔ اس کے علاوہ بھی متعدد تصانیف تحریر کی ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منظور شدہ مجلات میں چار ریسرچ پیپرز شائع کروا چکے ہیں۔ گورنمنٹ سکول میں بطور سنیئر سائنس ٹیچر اپنی خدمات سر انجام دینے کے بعد آج کل یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے شعبہ اسلامیات میں لیکچرر تعینات ہیں۔ 2011ء میں روحانیت کے میدان میں قدم رکھا جس میں مفسرِ قرآن حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے زیرِ نگرانی ذکر و مراقبات کے اسباق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact