کتاب: سارے دوست ہیں پیارے
مصنفہ : قانتہ رابعہ
تبصرہ نگار: کومل یاسین کوئٹہ
سن اشاعت : اکتوبر 2022
قیمت : 400 روپے
آپا قانتہ رابعہ کی کتاب” سارے دوست ہیں پیارے ” پڑھنے کا شرف حاصل ہوا سب سے پہلے تو کتاب کی کوالٹی کو دل نے اپنی گہرائیوں سے سراہا، بہترین کاغذ اور بہترین کوالٹی بندے کو کتاب کو تھامے رکھنے اور ورق گردانی پر مجبور کرتی ہے اور اسکا سہرا پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے سر جاتا ہے ۔
آپا قانتہ رابعہ نے اس کتاب میں بچوں کے لئیے سبق آموز کہانیاں لکھیں جس سے بچوں میں احساس ٬ انسانیت ٬ قربانی جیسے جذبوں کو تقویت ملتی ہے ۔ اسکے علاؤہ بچوں میں مطالعے کی جانب رغبت بھی پیدا کرنے کی کوشیش کی گئی۔
آپا قانتہ رابعہ نے اپنی کہانی “سارے دوست ہیں پیارے” کے ذریعے بچوں کو بڑی خوبصورتی سے یہ پیغام دیا کے انسان کی سب سے اچھی دوست کتابیں ہوتیں ہیں جن کو انسان سے کوئی غرض نہیں ہوتا کتاںیں بے لوث ہوتیں ہیں اور ہمیں علم کا خزانہ فراہم کرتیں ہیں۔ کہانی” ہیلی کاپٹر” منے میاں میں ہی نہیں بلکے پڑھنے والے تمام بچوں اور بڑوں میں قربانی کے جذبے کو ہوا دیتی ہے۔ کہانی ” کیوں” ہمیں سبق دیتی ہے کہ انسان اور انسانی اعضاء اللّٰہ تعالیٰ نے کس لئیے بنائے ہیں کہانی “کیوں ” بچوں میں اخلاقی اچھائیاں اجاگر کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔ کہانی مصعب کے داڑھ اور منہ کی چکی ننھے بچوں کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کے جواب پر مبنی معلوماتی کہانی ہے اسکے علاوہ کہانی ” مشینی انڈا ” مزاح کا پیکر کہانی ہے کہانی کا اختتام بہت ہی مزاحیہ تھا امید ہے ان کہانیوں سے بچے اور بڑے دونوں مستفید ہوں گے اور مصنفہ کی کہانیوں میں چھپی نصحیتیوں پر عمل پیرا ہو کر کہانی پڑھنے کا حق ادا کریں گے۔ ۔
آپا قانتہ رابعہ نے بہترین نصحیتیں اپنی منی منی کہانیوں میں بچوں اور بڑوں دونوں کو خوبصورت الفاظ اور واقعات میں ڈھال کر دیں ۔ امید ہے آپا قانتہ رابعہ کی ایسی مزید نصیحت آموز ننھی منی کہانیاں پریس فار پیس فاؤنڈیشن یو کے کے زیر سایہ شائع ہو کر ہم تک پہنچیں گی