Sunday, May 19
Shadow

مایہ نا ز شاعر پروفیسر خالد بزمی  کا نعتیہ اور حمدیہ مجموعہ  ” جبین نیاز ” شائع ہو گیا

لندن /لاہور (خصوصی رپورٹ)

ادب اطفال اور نعتیہ شاعری کے درخشندہ ستارے پروفیسر خالد بزمی مرحوم کے غیر مطبوعہ نعتیہ اور حمدیہ کلام پر مبنی کتاب “ جبین نیاز”  شائع ہوگئی ہے۔ جسے عافیہ بزمی نے مرتب کیا ہے۔کتاب  کی اشاعت کی سعادت عالمی اشاعتی ادارے  پریس فار پیس پبلی کیشنز کو نصیب ہوئی ۔ اس  خوب صورت کتاب  میں عقیدت  سے لبریز  روح پرور   اسی کے لگ بھگ نعتیں  اور حمدیہ کلام شامل ہے۔  پروفیسر خالد بزمیؔ قادر الکلام شاعر، ادیب،محقق اور  نقاد تھے  ۔قران،حدیث اور فقہ کے سکالر تھے۔ انھوں نے مختلف اصناف  پر مشتمل37 سے زیادہ کتابیں لکھیں۔لاہور، ملتان اور سعودیہ کے تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کے فرائض انجام دیے ۔

پروفیسر خالد بزمی مرحوم کے غیر مطبوعہ نعتیہ اور حمدیہ کلام پر مبنی کتاب “ جبین نیاز”  کو  ان کی صاحبزادی  عافیہ بزمی نے مرتب کیا ہے  جو خود بھی افسانہ نگار اور کالم نگار ہیں۔ عافیہ بزمیؔ  پیشے کے لحاظ سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں ۔ اخبارات اور خواتین کے میگزین میں مختلف معاشرتی اور اسلامی موضوعات پر مضامین  اور افسانے شائع ہوچکے ہیں۔۔پاکستان رائٹرز گلڈ کے زیر اہتمام اپنے والد کے حوالے سے تعزیتی محافل کا انعقاد کرواتی رہی ہیں۔

کتاب کا ہدیہ ایک ہزار روپے ہے کتاب کے حصول کے لیے :

جیز کیش نمبر:  03224645781

انٹر نیشنل بکنگ کے لیے اس   واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

00447837931805

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact