کہانی کار:میاں حسین احمد

محمد انور صاحب  گزشتہ 33 سال سے ہمارے گھر اوکاڑہ میں اخبار اور میگزین وغیرہ ڈیلور کر رہے ہیں ۔بارش ہو یا آندھی شائد ہی انہوں نے اپنی زمہ واری میں کبھی کوئی کوتاہی کی ہو   ۔کل ایک میگزین دینے آئے تو ماشاءاللہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے ۔میں گیٹ پر کھڑا  تھا ۔میں نے ان کی خوشی بھانپ لی اور پوچھا انور صاحب آج بڑے خوش نظر آرہے ہیںؔ؟

 بولے:  میاں صاحب آج اپنی بیٹی کے  کنووکیشن پر لاہور جا رہا ہوں میں نے استفسار کیا کس چیز کا کنووکیشن ؟

بولے :میاں صاحب میری بیٹی ڈاکٹر بن گئی ہے اور الحمدللہ اس نے چھ گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیے ہیں۔ ویسے ڈاکٹری کی تعلیم کے حاصل کردہ میڈلز کی تعداد انیس  ہے۔

میں نے پوچھا انور بھائی کتنے بچے ہیں اور وہ کیا کر رہے ہیں ۔

انھوں نے جواب دیا :

جناب میں خود تو میٹرک تک تعلیم حاصل کر سکا اور گزشتہ 46 سال سے اخبار بیچ رہا ہوں اور میرے  پانچ بچے ہیں اور  رب العالمین کا لاکھوں اور کروڑوں بار بھی شکر ادا کروں تو کم ہے کہ میرے تمام بچے تعلیم یافتہ ہیں ما شاءاللہ بڑا بیٹافارماسسٹ ہے اور ایک اچھے عہدے پر فائز ہے۔ اس سے چھوٹی بیٹی ایم فل کیمسٹری اوربی ایڈ ہے۔تیسرے نمبر والی ڈاکٹر ہے ۔چوتھے نمبر والی ایم فل زوالوجی ہےاور ماشاءاللہ پانچواں بچہ  بی ایس آنرز زوالوجی کر رہا ہے ۔میں ان کے ہر لفظ پر” ماشاءاللہ”  کہتا رہا ۔ہمارے  لیے بہترین مثال ہے  کہ مشکل سے مشکل حالات  بھی ترقی کی راہ میں حائل  نہیں ہو سکتے ۔ اخبار فروش محنت کش کی داستان  ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact