سینئر صحافی کونسل ممبر مصنفہ و شاعرہ غلام زہرا نے میں روزنامہ خبریں سے صحافت ک آغاز کیا اور پھر یہ سلسلہ کا نہیں ,- ماہانہ بنیادی حقوق کی ایڈیٹر رہیں ..یہ ماہنامہ معروف قانون دان ایس ایم ظفر کی زیر ادارت شائع ہوتا تھا . بعد ازاں معروف پبلشرز کے ساتھ کام کیا اور طلبہ کے لیے متعدد کتابیں لکھیں جن میں سی ایس ایس . پی ایس سی . معروف شخصیات سمیت بہت سی کتابیں شامل ہیں .. غلام زہرا کی شاعری کی کتاب ادھ سلے ہونٹ .. واقعہ کربلاکے تناظر میں صدائے کربلا . منٹو کیا تھا منظر عام پر آ کر خاص و عام میں پذیرائی حاصل کر چکی ہیں .. روزنامہ اوصاف کی ایڈیٹوریل انچارج رہیں۔ ان کے سینکروں کالم متعدد اخبارات و جرائد کی زینت بن چکے ہیں -تین پنجابی ڈرامے بھی لکھے- گذشتہ 13 برس سے نوائے وقت گروپ سے وابستہ ہیں ،ان کے کریڈٹ پر معروف سماجی و ادبی شخصیات کے انٹرویو ہیں .. ان انٹرویوز کی طویل فہرست ہے . جن میں سے چند نام کا تذکرہ ضروری ہے . انتظار حسین. الطاف فاطمہ.عفرا بخاری . مرزا اطہر بیگ ….ڈاکٹر خواجہ زکریا . ڈاکٹر خلیل طوقار . ڈکٹر سلیم اختر ڈاکٹر سعادت سعید . ڈاکٹر مبارک علی .. علامہ راغب نعیمی .. ڈاکٹر بصیرہ عنبرین .. ڈاکٹر قیصر شہزاد .. ڈاکٹر امجد ثاقب . ڈاکٹر خالد جمیل اختر . ڈاکٹر امجد صدیقی . بہت سے نام ہیں مگر اب سرحد پار کا تذکرہ بھی ضروری ہے . ڈاکٹر سید تقی عابدی …ڈاکٹر صغیر افراہیم . ڈاکٹر خواجہ اکرام . فی الحال ان کا تذکرہ ہی کافی ہے نام تو بہت سے ہیں . غلام زہرا ہزاروں کتابوں پر تبصرہ کر چکی ہیں..