پریس فارپیس فاؤنڈیشن یو کے کے زیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال مظفر آباد کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ دھڑے سہالیاں ملدیالاں باغ میں لگا یا گیا۔ فری آئی کیمپ میں تین سو کے لگ بھگ مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ آنکھوں کے متعلقہ مریضوں کے علاوہ ریڈ فاؤنڈیشن سکول کے بچوں کا بھی آنکھوں کا چیک اپ ہوا۔
فری آئی کیمپ کے آرگنائزر نادر مغل اور مظفر خان تھے انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے دور درازعلاقوں میں آنکھوں کے چیک اپ کی سہولیات کی کمی کی شکایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے لوگوں کی ایک اہم ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے جس پر پریس فار پیس اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال مظفر آباد کی ٹیمیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔