باغ۔۔۔(روبینہ ناز سے)

    پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ  باغ  یونین کونسل ناڑ شیر علی خان کے نواحی علاقے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راہیکوٹ کے مقام پرمنقعد کیا گیا جس میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا ۔شدید سرد موسم میں ایسے پسماندہ علاقے میں الشفاآئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد کی ٹیم نے لوگوں کا بہترین چیک اپ کیا جس میں فری چیک، فری میڈیسن، ڈسکاؤنٹ پر نظر کی عینک  کی فراہمی کے علاوہ متعدد مریضوں کو آپریشن کی تاریخ بھی دی گئی ۔ اس  کے علاوہ الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آبادکی جانب سے مریضوں کو ایک طرف کا  کرایہ بھی فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو بڑی سہولت مل رہی ہے ۔

الشفاآئی ٹرسٹ کی ٹیم کی طرف سے کیمپ انچارج راجہ نعیم اشرف، ریفریکشن میں علیزہ صادق اور اقصی نے بہترین خدمات انجام دی ۔میڈیسن میں ذاکر شاہ، راجہ خیام،  سید صادق کاظمی اور محمد وحید نے  بہترین خدمات سر انجام دیں ۔

کیمپ آرگنائزر محمد حیات صابر ماگرے نے الشفاآئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹراور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوے پریس فارپیس فاونڈیشن کو ایسے مزید میڈیکل کیمپ اور آئی کیمپ  دور دراز اور پسماندہ علاقے میں لگانے پر زور دیا  ۔اس موقع پر لوگوں نے بتایا کہ  ماہرامراض چشم  ڈاکٹر شاہق حسرت نے جس طرح تسلی بخش معائنہ کیا اور مریضوں کی حوصلہ افزائی بھی  کرتے رہے ، آج کے نفسا نسی کے دور میں ایسے مسیحا  کم ہوتے ہیں ۔

 پریس فارپیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ مینجر  روبینہ ناز نے بہترین کیمپ  منعقد کروانے پر سماجی رہنما  محمد حیات صابر ماگرے کا شکریہ ادا کرتے ہوے یقین دہانی کروائی  کہ ہمارا مقصد خدمت خلق کرنا اور زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو ریلیف فراہم  کرنا ہے۔۔۔پریس فارپیس فاؤنڈیشن خدمت خلق کا جذبہ لے کر میدان میں نکلی ہے الحَمْدُ ِلله  ضلع باغ کے پسماندہ علاقوں  میں متعدد آئی کیمپس  کا انعقاد کر کے بےشمار مستحق اور   نادار لوگوں کو سہولت فراہم کی۔  اللہ پاک  ہماری خدمات کو قبول فرماے۔ خدمات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے  گا۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact