باغ آزاد کشمیر
پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد کے تعاون سے باغ کے نواحی علاقے بنی پساری ٹیگیاٹ نکہ ناڑا بمقام ریڈ فاؤنڈیشن سکول میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا -جس میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی- آئی سپشلسٹ ڈاکٹر سجاول میر کی قیادت میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد کے ماہر ڈاکٹروں اور عملے نے تقریبا دو سو افراد کی آنکھوں کا مفت چیک اپ کیا اور مفت ادویات اور بہت سے افراد کو عینکیں دیں۔کئی مریضوں کو آپریشن کی تاریخ دی گئی – اس کے علاوہ گورنمنٹ مڈل سکول ٹیگٹاٹ اور ریڈ فاؤنڈیشن سکول کے بچوں کی آئی سکر یننگ بھی کی گئی جس کے بعد متعد دبچوں کوعینکیں بھی دی گئیں۔ اس کیمپ کے انعقاد میں عوام علاقہ نے بھر پور تعاون کرکے آئی کیمپ کو کامیاب کروایا – پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے کوارڈنیٹر ولید یاسین اور پراجیکٹ مینجر روبینہ میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈاکٹر سجاول میر اور راجہ نعیم اشرف نے سکر نینگ کی اور ریفریکشن علیزہ صادق اور ہاجرہ نے سر انجام دیے -دیگر عملے نے بھی بھر پور تعاون کیا عوام علاقہ سردار یاسین خان ، سردار خورشیدخان، سردار مقصود صابر، سردار الیاس سدوزئی اور سردار ساجد حسین نے بہترین انتظامات کیے اور کیمپ کو کامیاب کروایا -اس پر عوام علاقہ نے الشفاء آئی ٹرسٹ اور پریس فارپیس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوے مستقبل میں دور دراز علاقوں میں مزید کیمپ لگانے پر زور دیا