ڈاکٹر مہوش مقبول کا تعلق سماہنی ضلع بھمبر آزاد کشمیر سے ہے۔ میرپور یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ باٹنی میں لیکچرار ہیں۔ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ اس کے علاوہ میرپور یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( مسٹ ) سے ایم ایس سی ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ دواریاں رتی گلی ضلع نیلم سے لے کر سماہنی تک ، ٹلہ جوگیاں ضلع جہلم سے وٹالہ ضلع بھمبر تک ، پاکتسان میں خوشاب کی وادئ سون سے لے امریکہ کی ریاست نبراسکا تک پودوں ، پھولوں، درختوں، جڑی بوٹیوں اور نجانے کیا کیا ہے جس پر ان کی تحقیق کا سلسلہ پھیلا ہوا ہے۔
ڈاکٹر مہوش مقبول کی تحقیق کی تفصیل اس لنک پر دستیاب ہے
https://must.edu.pk/wp-content/uploads/2015/10/CV-of-Dr-Mehwish-Maqbool-25-01-2022.pdf