دھیر کوٹ
پریس فارپیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام الشفا آٹی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد کے تعاون سے دھیرکوٹ بوائز ڈگری کالج میں سٹوڈنٹ ویلفیر آرگنائزیشن کے اشتراک سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاول میر اور کیمپ انچارج نعیم اشرف جبکہ ریفریکشن مس جویریہ اور مس علیزہ صادق نے سر انجام دیے کیمپ میں دو سو سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ، فری میڈیسن اور عینکیں دی گئیں چودہ مریضوں کا ایڈمشن اور دس مریضوں کو آپرشن کے لیے مظفر آباد ریفر کیا گیا۔۔اس موقع پر مقامی لوگوں اور کالج کے پرنسپل یاسر عرفات اور سٹاف نے پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور الشفاآئی ٹرسٹ ہسپتال کے عملے اور رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا اور اس علاقے میں مزیدایسے کیمپ لگانے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فری آئی کیمپ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں غریب اور مستحق لوگوں کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔
سماجی کارکنوں عبدالرحمن اور بازغہ شمس نے کہا کہ علاقے میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث لوگوں کو باغ، مظفر آباد اور راولپنڈی جانا پڑتا ہے۔ جس میں سفر کی صعو بتوں کے علاوہ قیام اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کا کہنا تھا کہ فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا –