میں نے جہانیاں منڈی ضلع خانیوال میں تحریکی ادب پسند گھرانے میں آنکھ کھولی۔میرے بزرگوں کی تربیت نے مجھے بچپن سے ادب سے منسلک کر دیا تھا ۔ نو سال کی عمر سے لکھ رہی ہوں ۔ بہت سے میگزین، سوشل میڈیا پہ تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔تیرہ چودہ سال سے ایک ماہانہ میگزین میں گوشہء تسنیم کے نام سے کالم چھپ رہا ہے جس کا ایک مجموعہ شائع ہو چکا ہے ۔ دعوتی و تربیتی موضوعات اور بچوں کی تربیت کے حوالےسےکتابچے شائع ہو چکے ہیں ۔افسانوں کا مجموعہ بھی شائع ہواہے، اس کے دو ایڈیشن چھپے ہیں ۔
بشری تسنیم کی تصانیف
پانیوں پہ سفر(سفر نامہ)
جنت ہمار ا آبائی وطن
پیغام صبح
بارش کے بعد (افسانے )
گوشہ تسنیم
تیرے نام تیری پہچان
بچوں کی تربیت