مرتبین :  : محمّد عنصر عثمانی، حافظ بلال بشیر، حافظ محمد سلیم سواتی اور عثمان عامر
صفحات: 160، قیمت: 550 روپے ناشر: اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان۔
تبصرہ منور راجپوت
کچھ عرصہ قبل اسلامک رائٹرز موومنٹ، سندھ کی جانب سے’’ اسلام میں عورت کا سماجی مقام و مرتبہ‘‘ کے عنوان سے ایک تحریری مقابلے کا انعقاد ہوا، جس میں موصول ہونے والے مضامین زیرِ تبصرہ کتاب کی صُورت شایع کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 20مضامین کتاب کا حصّہ بنے ہیں، جن میں سے 11 خواتین کے تحریر کردہ ہیں، جب کہ 14افراد کے تاثرات، مقدمہ وغیرہ بھی کتاب میں شامل ہیں۔عام طور پر ایسے تحریری مقابلوں میں نو آموز لکھاری ہی حصّہ لیتے ہیں، تاہم اِن مضامین کے مطالعے سے اِس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ان کے لکھاری اعلیٰ فکری صلاحیتوں، وسیع مطالعے کے ساتھ اپنے خیالات سادہ اور پُر اثر طور پر پیش کرنے کے ہنر سے بھی واقف ہیں، خاص طور پر خواتین لکھاریوں نے موضوع سے انصاف کرتے ہوئے تقریباً تمام ہی پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے۔کتاب کے آغاز میں معروف عالمِ دین، مولانا زاہد الراشدی کا اسلام میں عورت کو رائے کے حق کی آزادی کے ضمن میں 14صفحات پر مشتمل مضمون ہے، جس میں اُنھوں نے نبی کریم ﷺ کے مبارک زمانے کی کئی مثالیں دیتے ہوئے واضح کیا کہ خواتین شرعی حدود میں رہتے ہوئے معاشرے میں فعال کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ جدید دَور میں خواتین کے حقوق، اُن کی حفاظت اور دائرۂ کار جیسے امور بلاشبہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اِس لیے قدیم و جدید علوم اور رجحانات پر گہری نظر رکھنے والے علمائے کرام کو اِس حوالے سے عوام کی رہنمائی کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact