محترمہ تسنیم جعفری صاحبہ کو جمیل جالبی ایوارڈ مبارک ہو۔یہ ایوارڈ انہیں ان کی کتاب ” سائنسی جنگل کہانی “ پر ملا ہے جو پریس فار پیس فاٶنڈیشن یو کے کے زیر اہتمام شائع ہوئی۔     یہ ادب اطفال کی کتاب انیس عدد کہانیوں پر مشتمل ہے۔سرورق اتنا جاذبِ نظر ہے کہ میرا دو سالہ نواسا اسے غور سے دیکھ کر اپنی پسند کے جنگل کے جانور تلاش کرتا رہا۔گویا یہ اس کتاب کا سب سے چھوٹا قاری ہے۔کتان کاانتساب مصنفہ نے اپنی امی کے نام کیا اور پیارے پیارے بچوں کے نام جو جانوروں کی کہانیاں شوق سے پڑھتے ہیں۔       
پروفیسر ظفر اقبال صاحب نے مصنفہ کا تعارف لکھا۔لکھتے ہیں

 “ان کی تحریریں اچھوتی ،خیال آفرین ،ندرت آمیز اور سوچنے پر اکسانے والی ہوتی ہیں۔تخلیقی و تخیلی بساط و قوت سے کام لے کر سبق آموز اور حیرت انگیز کہانیاں تخلیق کرتی ہیں جو سلاست اور دلچسپی کا شاہکار ہوتی ہیں۔”

کتاب میں درج ذیل کہانیاں شامل ہیں:
شیر صاحب اور دھوپ کا غسل
ننھی گلہری چلی سکول
بھولو نے بھرا تالاب
ننھی گلہری نے کھاۓ اخروٹ
آنٹی لومڑی شہر کو چلیں
آنٹی لومڑی کی جنگل واپسی
شہزادہ ہو گیا زخمی
کوئل اور کوا
ننھا بھالو ہوا بیمار
انکل بھیڑ یے کا ڈانس
مگر مچھ کے آنسو
گیدڑ کی شرارت
شکاریوں کا انجام
ننھے بھالو کی رحم دلی
بھولو کی عقل مندی
لالچ کی سزا
نومی کا باغ
مینڈکوں کی شامت
سب دوستوں کا کارنامہ
حرف اول میں ڈاکٹر مظفر نازنین نے تسنیم جعفری صاحبہ کے کام کو بے حد سراہا کہتی ہیں بچوں میں کیرئیر ڈویلپمنٹ کے لیے زیرِ نظر کتاب ”سائنسی جنگل کہانی “ کا اہم کردار ہے جس  میں  تمام کہانیاں اپنی نوعیت میں بے مثال ہیں دراصل یہ ایک ناول ہے جس میں کہانی ایک تسلسل کے ساتھ آگے بڑھتی ہے لیکن دلچسپی کے لیے مختلف عنوانات د یے گئے  ہیں۔
حرف ِ دوم میں ڈاکٹر فضیلت بانو لکھتی ہیں کہ سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں اس چیز کی اشد ضرورت ہے کہ بچوں کو روایتی کہانیوں اور داستانوں کے ساتھ ساتھ جدید رویوں اور ایجادات سے بھی روشناس کروایا جاۓ۔میں سمجھتی ہوں کہ اس حوالے سے تسنیم جعفری بہت کامیاب مصنفہ ہیں۔
حرفِ سوم میں ارم ہاشمی صاحبہ لکھتی ہیں کہ ” سائنسی جنگل کہانی “ میں معصومیت ، رشتوں کا تقدس ، دوستی ،خلوص ، محبت ،ایثار اور قربانی کے مضبوط اور باقی رہنے والے بندھن بھی تسنیم جعفری کے جمالیاتی احساس کے اہم عنا صر ہیں۔
اپنی بات میں تسنیم جعفری خود لکھتی ہیں کہ ۔ ۔ ۔  سب جانوروں کے بچوں نے مل کر کتنے اچھے طریقے اور سلیقے سے اپنے جنگل کو صاف اور گندگی سے پاک کیا ہے اسی طرح چاہیں تو ہمارے بچے بھی اپنی دنیا کو اچھا بنانے اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے کیا کچھ نہیں کر سکتے ۔  ۔  ۔ 
تو پھر چلیں کتاب خریدیں اور اسے مزے مزے سےپڑھ ڈالیں۔اس میں ضرور ایسی بات ہے جو اس کتاب کو جمیل جالبی ایوارڈ ملا ہے۔شکریہ تسنیم جعفری صاحبہ

کتاب کے حصول کے لیے مصنفہ یا ادارہ پریس فار پیس پبلی کیشنز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ نمبر:

www.pressforpeace.org.uk , info@pressforpeace.org.uk , 00447424929058

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact