میرا نام عظمت عظیم ہے۔ میرا تعلق سر زمین پاکستان میں جہاں سورج سب سے پہلے اپنی آنکھیں کھولتا ہے پنجاب کے شہر شکرگڑھ کی  بستی بڑا بھائی مسرور سے ہے جہاں سے پاکستان کا سٹینڈرڈ ٹائم لیا جاتا ہے ۔ میری تعلیم  ایم اے اردو،  سیاسیات ،ایجوکیشن، ایم ایڈ ہے ۔پڑھنا اور پڑھانا میرے دو مشاغل ہیں 
اپنے گاؤں کی مٹی سے مجھے بے حد پیار ہے۔ جب تک  وہاں رہی عظیم پبلک سکول کے نام سے ایک ادارہ بنا کر تعلیم کو فی سبیل اللہ باٹتی رہی ۔آج بھی میرے قائم کردہ ا رفاحی ادارے “عظیم ٹرسٹ” سے  سینکڑوں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں  پھر اپنے شہر شکرگڑھ ہجرت کی یہاں سکول کالج اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز تک تعلیم کو پیغمبری پیشہ سمجھ کر پھیلایا ۔میرے بے شمار طلباء میرا فخر ہیں۔
کچھ لوگ اگر آپ کی ناکامی کا باعث بنتے ہیں وہی کچھ لوگ آپ کی کامیابیوں کی شمعیں روشن کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں جس طرح ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اسی طرح ہر کامیاب اور پر سکون عورت کے پیچھے بھی ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے ابتداء میں یہ کردار شجر سایہ دار (بابا جان) کی پر اعتماد تربیت نے ادا کیا بعد میں الحمداللہ “سر جی” کی بھر پور معاونت حاصل ہے
قلم کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ رہا ہے شاعری کی طرف بھی رجحان ہے۔   حال ہی میں میری کالموں کی کتاب”عظمتیں” شائع ہوئی جسے ادبی حلقوں میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ملک کے مختلف اخبارات میں میرے کالم و مضامین آئے روز شائع ہوتے رہتے ہیں  میری مزید دو کتب زیر طبع ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact