Sunday, April 28
Shadow

اعظم سہیل ہارون ، شاعر، مصنف،  حاصل پور (پنجاب ) پاکستان

میرا نام اعظم سہیل ہارون ہے۔میں حاصل پور کے نواحی گاٶں چک نمبر 87فتح میں میاں شفقات احمد کے گھر پیدا ہوا۔میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر  ایک حاصل پور سےپاس کیا۔انٹر میڈیٹ اور گریجویشن گورنمنٹ کالج فار بوائز ز حاصل پور سے کی۔ایل ایل بی بہاٶالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے کی۔۔ایم اے اسلامک اسٹڈیز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا۔۔۔ایم اے اردو و اقبالیات کی ڈگری اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے حاصل کی۔۔بی ایڈ کا امتحان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے پاس کیا۔

زمانہ طالب علمی سے ہی شعر و شاعری سے لگاٶ تھا اور شعرکہتا رہا۔مختلف قومی و انٹرنیشنل ادبی تنظیموں سے جانب سے گولڈ میڈلز،ایوارڈز سرٹیفکیٹس اور شیلڈز مل چکی ہیں۔

تصانیف

میر اب تک چھ کتب شائع ہو چکی ہیں۔

1۔ ایک دریا ہے میری آنکھوں میں (اردو شعری مجموعہ)

2۔ نور کاجلوہ (اردو نعتیہ مجموعہ)

3۔ لمحہ لمحہ قرار ہے صاحب (ایک بحر اور ایک ہی ردیف پر مشتمل اردو شعری مجموعہ)

4۔ محبت درد کا حاصل (اردو شعری مجموعہ)

5۔ مدحت آقا کے پھول( اردو نعتیہ مجموعہ )

6۔سید مبارک علی شمسی ( فن و شخصیت)

زیر طبع کتب میں 

1۔ درودوں کی تسبیح ( اردو نعتیہ مجموعہ)

2۔ مقدر جاگ اٹھتا ہے (حمد ، مناقب و سلام)

3۔ یاد کی خوشبو(اردو شعری مجموعہ)

4۔ اجالوں کے تعاقب میں (اردو شعری مجوعہ)

5۔ مدح احمدِ مرسل(غیر منقوط نعتیہ مجموعہ)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact