محمدایاز کیانی ایک سفرنامے ” تماشائے اہل کرم” کے مصنف ہیں۔پروفیسر محمد ایاز کیانی آزاد کشمیر کے شعبہ تعلیم کالجز سے بطور استاد شعبہ اردو منسلک ہیں۔ اوائل عمری سے ہی تحر یر و تقریر سے شغف رہا جس کی تکمیل کے لئے سکول اور کالج کی ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ۔ علم وادب  اور کتاب سے عشق گویا ان کی گھٹی میں شامل ہیں۔ اولیا کی سرزمین ملتان سے  اردو ادب میں اعلی تعلیم کے حصول کے بعد  مقابلے کا امتحان پاس  کر کے نئی نسل کی فکری وعملی آبیاری کا مقدس فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

مختلف کالجز کے شعبہ بزم ادب کے انچارج رہے ہیں۔کالجز کے زیر اہتمام شائع ہونے والی علمی و ادبی مجلوں سے بطور مدیر منسلک رہے ہیں۔دور طالب علمی سے مختلف قومی علاقائی اخبارات و رسائل میں کالم  اور مضامین لکھتے رہے ہیں۔سفر نامے ،سوانح عمری، خاکہ نگاری اور ملکی اور بین الاقوامی حالات عام دلچسپی کے موضوعات ہیں۔فطرت نگاری اور قدرتی مناظر سے بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔قومی اور علاقائی سطح پر ہونے والے سیمینارز اور ادبی نشستوں میں شرکت کرتے رہتے ہیں۔مختلف تحریری مقابلوں  میں شرکت  کر چکے ہیں۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن  (برطانیہ) کے زیر اہتمام  ایک تحریری مقابلے کے ایوارڈ یافتہ  قلم کار ہیں۔ محمد  ایاز کیانی عاجزی کا پیکر، ملنسار ،یاروں کے  یار اور تحریر و تقریر میں لگی لپٹی کے بغیر راۓ دینے کا ملکہ اور سلیقہ رکھتے ہیں۔

پروفیسر محمد ایاز کیانی کی تصانیف

تماشائے اہل کرم (سفر نامہ) شائع کردہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن، یوکے۔2022

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact