Wednesday, May 15
Shadow

Tag: فرح ناز فرح

دعا/فرح ناز فرح

دعا/فرح ناز فرح

شاعری
کلام: فرح ناز فرح زندگی بن جائےمیری روشنی پروردگار بندگی میں ہی بسرہو   زندگی   پروردگار جا بجا پھیلی ہوئی ہیں آپ کی  صناعیاں کس قدر ہے اس جہاں میں دلکشی پروردگار ہے یقیں امت محمدٌ کی ہے، بخشے جائیں گے اب تو بس امید میری ہے یہی پروردگار عمر ساری یوں گناہوں میں بسر میری ہوئی زندگی  بے   بندگی   شرمندگی  پرور دگار تلخئ ایام سے اب دل    میرا گھبرا گیا چین کی بھی ہو عطا کوئی گھڑی  پروردگار ہر قدم اٹھے میرا تیری رضا کے راستے ہر عمل میں ہو میرے بس عاجزی  پرور دگار ہر سزا کا اور جزا کا تو ہی مالک ہے خدا ہم کریں حمدوثناء ہر دم تیری پروردگار یہ دعائیہ نظم فرح ناز فرح کے شعری مجموعے "عشقم" میں شامل ہے۔ ...
افسانہ : کچے رنگ، فرح ناز فرح

افسانہ : کچے رنگ، فرح ناز فرح

افسانے
فرح ناز فرح “امی امی! یہ دیکھیں میرے ہاتھ میں کیا ہے - ارسل شور مچاتے ہوئے گھر میں داخل ہوا اس کے دونوں ہاتھوں کے بیچ کوئی تتلی تھی جو اس نے پارک میں بڑی جدو جہد اور  بھاگ دوڑ کے بعد حا صل کی تھی - “کیا لایا ہے میرا بیٹا “  راحیل نے بڑے پیار سے پوچھا -اتنے میں رخشی بھی وہیں آگئی - ارسل نے دونوں ہاتھ آہستہ آہستہ کھولے تو تتلی نڈھال ہو چکی تھی اس کے پروں کا رنگ اتر چکا تھا پھر بھی آزادی کی فضا میں سانس لینے کی کوشش کی اور اڑنے کی کو شش کی مگر بے سود - “ اوہو ! یہ تو مر رہی ہے آپ اس کو کتاب میں بند کردو پھر یہ آپ کے پاس رہے گی “ تتلی کی حالت دیکھ کر ارسل کا منہ اتر گیا مگر پپا کا مشورہ سن کر اس کے چہرے پر چمک آگئی - “ یس! پپا میں اب تتلیوں کا البم بناؤں گا بابا ان کے رنگ اتنے کچے کیوں ہو تے ہیں “ ارسل کو نیا منصوبہ سوجھ گیا تھا جاتے جاتے وہ ایک سوال اور کر گیا - “ کیونکہ یہ بہت نازک ہوت...
شب ہجراں،   فرح ناز فرح

شب ہجراں، فرح ناز فرح

شاعری
فرح ناز فرح (کراچی) شب ہجراں گزارنے آئے آج آنگن میں چاند ،بادل اور  ہوائیں تھے بادل بھی بوجھل ہوا بھی تھمی سی کہ چاند بھی تھا کچھ دھندلا دھندلا تھے خاموش سب کہ کہنے کو سننے کو کچھ بھی نہیں تھا بادل نے پھر بھی دو آنسو بہائے مگر ہم تو جانا ں یہ بھی کر نہ پائے بہت ہی طویل و خاموش گزری اب کہ یہ شب ہجراں
۔۔عشقم۔۔۔۔یا سر بازار می رقصم-تبصرہ نگار : قانتہ رابعہ

۔۔عشقم۔۔۔۔یا سر بازار می رقصم-تبصرہ نگار : قانتہ رابعہ

تبصرے
تبصرہ نگار : قانتہ رابعہ انسان کو جن نعمتوں کی بناء پر اشرف المخلوقات قرار دیا گیا ہے ان میں سے الہامی کتاب کی ستائیسویں پارے کے وسط کی صورت میں ایک نعمت ،،بیان ہے ،،زبان تو چرند پرند کو بھی دی لیکن مافی الضمیر بیان کرنے کا ہنر صرف حضرت انسان کو دیا انسان بات کرتے ہوئے بہترین الفاظ چنے لہجہ شیریں ہو کلام دلپزیر ہو تو سننے والا بھی وجد میں آجاتا ہے کلام میں روانی بحوروقیود کی پابندی اور نغمگی ہو تو اسے شاعرانہ انداز قرار دیا جاتا ہے اس وقت میرے ہاتھوں میں ایسی ہی خوبصورت کتاب ہے جو جمالیاتی ذوق کے تمام تقاضوں کو پورا کرتی ہے ۔بہت عمدہ اشعار ،چکنا سفید کاغز بہترین سرورق اور مناسب قیمت۔ عربوں میں شعرو شاعری گھٹی میں پڑی ہوئی تھی لیکن اسلام نے شاعری پر قدغن نہیں لگائی بلکہ ان سفلی جزبات پر مبنی اشعار جو جنس ہوس اور شراب شباب کباب تک محدود ہوں کو سخت ناپسند کیا۔ بحیثیت ایک مسلمان کے ہمیں ہر...
قوسِ قزح کے رنگوں سے مزین کتاب  ‘عشقم’ تبصرہ نگار : محمد شاہد محمود

قوسِ قزح کے رنگوں سے مزین کتاب ‘عشقم’ تبصرہ نگار : محمد شاہد محمود

تبصرے
تبصرہ نگار : محمد شاہد محمود جنونِ عشق کی گہرائیوں سے ڈرتی ہوں کتابِ عشق کی سچائیوں سے ڈرتی ہوں نہیں میں ڈرتی کبھی حق بیان کرنے سے پر اس کے بعد کی تنہائیوں سے ڈرتی ہوں ( فرح ناز فرح ؔ ) مکمل کتاب پڑھنے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ "عشقم" کے مزید ایڈیشنز شائع ہوں گے یا پھر "عشقم" میں شامل کلام تالیف ہوتا رہے گا۔ شعری مجموعہ "عشقم" اردو ادب میں خوبصورت اضافہ ہے۔ اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں شعر نہیں کہتا لیکن اچھی شاعری کا دلدادہ ہوں۔ حلقہ احباب میں شامل فرح ناز فرح ؔ صاحبہ اور آپ جیسے دیگر معزز شعراء اکرام کا کلام ، شاعری لکھنے پر مجبور کرتا ہے اور شعر کہنے پر اکساتا ہے۔ فرح ناز فرح ؔ صاحبہ کی جانب سے ، آپ کا شعری مجموعہ "عشقم" کا تحفہ موصول ہوا ، خلوصِ دل کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ شعری مجموعہ "عشقم" سے قبل دو کتابوں میں آپ کے افسانے تالیف ہو چکے ہیں ، جبکہ آپ کا افسانوی ...
عشقم : آسودگی بخش  محبت کا بے مثال اظہاریہ تبصرہ نگار : مظہر اقبال مظہر

عشقم : آسودگی بخش محبت کا بے مثال اظہاریہ تبصرہ نگار : مظہر اقبال مظہر

تبصرے
تبصرہ نگار : مظہر اقبال مظہر کراچی کی مصنفہ اور شاعرہ فرح ناز فرح کا مجموعہ کلام  "عشقم" شائع ہو کر خوب دھوم مچا رہا ہے۔اسے پریس فار پیس فاؤنڈیشن  ( یُوکے ) نے شائع کیا ہے۔  خیال افروز شاعری کے اس  مجموعہ  پر اردو کی ممتاز شاعرات نیلما  ناہید درانی اور بشریٰ حزیں  کے تبصروں نے   چار چاند لگا دئیے ہیں۔دیدہ زیب رنگوں  سے مزین اس  کتاب کی  ڈیزائننگ  اور طباعت بہت عمدہ اور معیاری کاغذ پر  کی گئی ہے۔ بیک کور  پرفرح ناز فرح کے فن  اور تخلیقی سفر  کے بارے میں پر دو  نامور شاعرات کی  آراء دی گئی  ہیں۔ کتابت اور املا کی غلطیوں سے پاک   اور  حسن ترتیب کے ساتھ ساتھ اس  کتاب کی پشت پر موجود آئی ایس بی این کوڈ اس کے عالمی معیار کا  ثبوت ہے۔ ایک سو چوالیس صفحات پر مشتمل "عشقم "  کے  سرورق  پر نگاہ پڑتے ہی تصور مولانا روم ؒ    اور شمس تبریز ؒ کی جانب منتقل ہوجاتاہے ۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ سرورق کے لیے ماہر...
فرح ناز فرح –شاعرہ  ،نثر نگار – کراچی

فرح ناز فرح –شاعرہ ،نثر نگار – کراچی

رائٹرز
فرح ناز کا تعلق روشنیوں کے شہر کراچی سے ہے۔ ادبی ذوق والدہ کی طرف سے  ودیعت  ہوا ہے۔شاعری کے علاوہ نثر نگاری بھی کرتی ہیں ۔ سکول کی سطح تک تقاریر،مضمون نگاری، مشاعرے، بیت بازی جیسے مقابلو ں میں متعدد انعامات جیتے اور پھرکالج پہنچ کر یہ شوق اور فن مزید پروان چڑھا۔ انھوں نے مختصر افسانے بھی لکھے۔ان کی شاعری،اخبارات اور رسائل کی زینت بنتی رہی۔اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی حوصلہ افزائی شامل حال رہی  لیکن زندگی کے تغیر وتبدل کی وجہ سے  ان کے تخلیقی سفر میں ایک طویل سکوت آ گیا۔قدرے فرصت ملی تو کاغذ اور قلم سے رشتہ بحال کیا  تو دنیا سمٹ کر  جیسے ہاتھوں میں سما گئی۔ ان کی نثر ی اور شعری تخلیقات موقر ادبی جرائد میں شائع ہوتی ہیں۔علاوہ  ازیں علمی و ادبی انجمنوں کے زیر اہتما م منعقدہ  مقابلوں میں ان کی تحریریں ہمیشہ منصفین کی توجہ  حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں۔سوشل میڈیا کے فعال ادبی گروپوں کی سرگرمیوں...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact