Thursday, May 2
Shadow

اردو

کتاب : جہنم کا کیوبیکل سات/ تبصرہ نگار : فرح ناز فرح

کتاب : جہنم کا کیوبیکل سات/ تبصرہ نگار : فرح ناز فرح

تبصرے
تبصرہ نگار :- فرح ناز فرح“تعارف”صبیح الحسن سے میرا تعارف ہماری مشترکہ مصنفین کی کتاب  “طیف عکس “سے ہوا  پہلی دفعہ ان کی کوئی تحریر اسی میں پڑھی اور اندازہ ہو گیا کہ اردو ادب میں ایک اور نام اپنی جگہ بنانے والا ہے ۔کہتے ہیں کہ میڈیکل کے طلباء ادب سے دور رہتے ہیں وجہ شاید میڈیکل کی تعلیم بہت توجہ اور محنت طلب ہوتی ہے لیکن ان کی تحریروں نے ثابت کر دیا کہ صبیح جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اسے پورے خلوص اور جذبے کے ساتھ مکمل اور مہارت سے کرتے ہیں“تبصرہ “ہمارے معاشرے میں قدم قدم پر کہانیاں بکھری پڑی ہیں ہر اک کے دیکھنے اور بیان کرنے کا طریقہ مختلف ہو تا ہے ، سماجی ، سیاسی اور طبقاتی تقسیم  غیر محسوس طریقے سے ہمارے معاشرے کی بنیادیں کمزور کر رہی ہے یہ جانتے سب ہیں مگر کہتے نہیں بس سہتے ہیں ، ادیب ان وجوہات اور رفتہ رفتہ بکھرتی  روایات کو با بانگ دہل سب کے سامنے پیش کر دیتا ہے ۔ز...
انتخاب ۔ماہم جاوید (ایک اصلاحی،معاشرتی اور رومانی ناول) تاثرات : قانتہ رابعہ

انتخاب ۔ماہم جاوید (ایک اصلاحی،معاشرتی اور رومانی ناول) تاثرات : قانتہ رابعہ

تبصرے
تاثرات : قانتہ رابعہناول اور افسانے میں بہت سی چیزیں متفرق ہیں تو بہت سی یکساں بھی ہوتی ہیں افسانہ میں اپ کو دریا کو کوزے میں بند کرنا ہوتا ہے اور اس خوبی سے کہ افسانے کا مرکزی خیال یا پیغام بہت دلچسپ انداز میں مہارت کے ساتھ قاری تک پہنچ جائے جبکہ ناول میں یہی چیز کرداروں کی طویل گفتگو ،اردگرد کے مناظر ،واقعات کی مدد سے پیش کی جاتی ہے۔اگر افسانہ قلیل مدت اور کم صفحات میں قاری کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو بلاشبہ اس افسانہ نگار کو ذخیرہ الفاظ ،قوت مشاہدہ ،پر دسترس ہوگی لیکن ناول میں یہ اس سے بھی مشکل کام ہے گو صفحات لامحدود ،الفاظ کی کوئی قید نہی،کرداروں کے مکالمے بھلے جتنے بھی طویل ہوں لیکن جہاں کہیں ناول نگار کا قلم ادھر ادھر ہوا ،قاری کی توجہ تحریر سے بھٹک گئی سمجھئیے اب یہ ناول دوبارہ اس قاری کے ہاتھوں میں جانا ناممکن ہے۔ناول نگار کو اول تا اخر قاری کی توجہ ناول ہی کی طرف مرک...
کتاب ۔ خاک کے آس پاس مبصرہ ۔۔۔۔  خالدہ پروین

کتاب ۔ خاک کے آس پاس مبصرہ ۔۔۔۔  خالدہ پروین

تبصرے
مصنفہ ۔۔۔۔ رباب عائشہصنف ۔۔۔۔ (افسانہ+ کالم)مبصرہ ۔۔۔۔  خالدہ پروین                         تعارف و تبصرہ                                *************ادبی خانوادے سے تعلق رکھنے والی معروف صحافی اور مصنفہ رباب عائشہ صاحبہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ "سدا بہار چہرے" جیسی گراں قدر تصنیف کی اشاعت کے بعد"خاک کے آس پاس" کا شائع ہونا کتابوں کے ذخیرے میں گراں قدر اضافہ ہے ۔کسی کتاب کا سرورق قاری کو کتاب سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ عنوان کے موضوع اور مفہوم کا عکاس سرِ ورق پرکشش اور خوب صورت ہونے کے ساتھ ساتھ قاری کو کتاب پڑھنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔خاک کے آس پاس افسانوں اور کالم کا مجموعہ ہے جو وقتاً فوقتاً مختلف اخبارات اور رسائل کی زین...
چونکا دینے والا فکشن: جہنم کا کیوبیکل نمبر سات:تبصر ہ نگار: پروفیسر محمد اکبر خان

چونکا دینے والا فکشن: جہنم کا کیوبیکل نمبر سات:تبصر ہ نگار: پروفیسر محمد اکبر خان

تبصرے
تبصر ہ نگار: پروفیسر محمد اکبر خاناردو ادب میں افسانہ نگاری معروف اور بہت زیادہ پسند کی جانے والی صنف ادب ہے. البتہ افسانہ نویسی کے رموز ولوازمات کو بروئے کار لا کرایک ادبی فن پارہ تخلیق کرنا ہرکسی کےبس کی بات نہیں۔صبیح الحسن کا اولین افسانوی مجموعہ "جہنم کا. کیوبیکل نمبر 7" اپنے منفرد اور چونکا دینے والے نام کے ساتھ اشاعت پذیر ہوا ہے اس افسانوی مجموعے کا محض نام ہی چونکا دینے والا نہیں بلکہ اس میں شامل اکثر افسانے بھی قاری کو چونکا دینے کی خاصیت کے حامل ہیں۔ مصنف کی اس کتاب میں چودہ افسانے اور اکیس افسانچے ہیں۔.ان کے افسانوں کا بہ نظر غائر مطالعہ ان کے اسلوب تحریر سے روشناس کرتا ہے وہ عام فہم روز مرہ کی بول چال میں افسانے لکھتے ہیں. ان کے افسانوں اہم بات جو قاری کی دلچسپی کو بڑھاتی ہوئی محسوس ہوتی ہے وہ افسانوں کے منفرد اور متحیر کرنے والے عنوانات ہیں۔.گھڑی میں ٹھہرا لمحہ، زندگی کی موت، ...
ماہم جاوید کا ناول انتخاب/ رائے: مہوش اسد شیخ

ماہم جاوید کا ناول انتخاب/ رائے: مہوش اسد شیخ

آرٹیکل, تبصرے
کتاب: انتخاب (ناول)مصنفہ :ماہم جاویدرائے : مہوش اسد شیخماہم جاوید کا ناول  انتخاب مصنفہ کی جانب سے   موصول ہوا۔ میں مطالعہ سے پہلے طباعت دیکھتی ہوں۔ ماشا اللہ مضبوط جلد، اچھی کوالٹی کا پیپر جو کہ پریس فار پیس کا خاصا ہے۔ معیاری مواد، معیاری طباعت پریس فار پیس کی پہچان ہے ۔سرسری ورق گردانی کے دوران ہی بےصبری سے مطالعہ شروع کر دیا۔ پڑھتے پڑھتے مجھے احساس ہوا کہ یہ عشق مجازی سے عشق حقیقی کی طرف سفر کرتی کہانی ہے، دل یکدم اوب گیا کہ اس ٹاپک پر اتنا پڑھ چکی ہوں کہ اب دل نہیں کرتا۔ قرآنی آیات کی بھرمار، بھاری بھر کم فلسفہ، مشکل اصلاحات مطالعہ کا مزہ ہی نہیں رہتا۔لیکن چارو ناچار مطالعہ جاری رکھا۔ جس بات نے مجھے مطالعہ جاری رکھنے پر اکسایا وہ عام فہم زبان اور رواں اسلوب تھا۔ یہ اس ناول کا پلس پوائنٹ ہے۔یہ مقدس کی کہانی ہے جو مٹی کی مورت کو بہت اونچا درجہ دے بیٹھی تھی۔ اس مٹی کی مور...
مہوش اسد شیخ کی کتاب آئینے کے پار/ مبصرہ :  آر سی رؤف

مہوش اسد شیخ کی کتاب آئینے کے پار/ مبصرہ :  آر سی رؤف

تبصرے
مصنفہ: مہوش اسد شیخمبصرہ:آرسی رؤفمہوش اسد شیخ ایک منفرد اسلوب کی حامل مصنفہ ہیں۔وہ آسان فہم زبان میں دلوں میں جھانکنے کا ہنر جانتی ہیں۔حال ہی میں چھپی ان کی کتاب"آئینے کے پار" ہاتھ میں آئی تو جیسے کوئی خزانہ ہاتھ لگا۔فوجی کی دختر ہونے کے باوجود ذندگی کا کوئی بھی کام ایک سرے سے دوسرے سرے تک سر انجام نہیں دیا۔بس جو سامنے آگیا وہی کیا،لہذا کتاب ہاتھ میں لئے ورق گردانی کرتے ہوئے  نظر "آخری ورق" پر جا ٹھہری سوچا اسی سے آغاز کیا جائے۔ارے اس میں تو مصنفہ ایک نرم خُو ساس کا روپ دھارے خود ہی موجود ہیں۔اور پھر ہم نے ان کے ہمراہ ہی باقی افسانوں کا رخ کیا۔پیس فار پریس کے تحت چھپا یہ  افسانوی مجموعہ معاشرتی نقائص و خصائص کو کچھ یوں اجاگر کرتاہے کہ قاری غیر محسوس طور پر اپنا محاسبہ بھی کرتا چلا جاتا ہے اور مصنفہ کے سنگ سنگ محو سفر رہ کر افسانے کو جب مکمل کرتا ہے تو کئی دوسرے کرداروں کے دل میں...

رباب عائشہ کی “خاک کے آس پاس” تبصرہ : فرح ناز (کراچی)

تبصرے
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کا ایک اور خوب صورت کارنامہ ، خوبصورت سرورق ،عمدہ طباعت ، ابرار گر دیزی صاحب کی مہارت اور ٹیم ورک کی محنت کا نتیجہ “ خاک کے آس پاس “ میری نگاہوں کے سامنے ہے ۔ادارے کے زیر اہتمام تقریب رونمائی کی تصاویر میں ایک جوان سی بزرگ خاتوں کو دیکھا ،پو چھنے پر پتہ چلا ،یہ رباب عائشہ صاحبہ ہیں ملنے والو ں نے ان کی شگفتہ طبیعت کے اتنے گن گائے کہ رشک آنے لگا ،سوچا جب خاتون اتنی پیاری ہیں ،تعارف اتنا متاثر کن ہے تو یقینًا تحریریں بھی ادبی اور فنی محاسن سے مرصع ہوں گی اور اسی سوچ گے تحت کتاب آرڈر کے تین دن بعد میری ٹیبل پر تھی ۔دو دن سے اس کے مطالعہ میں غرق تھی کہ بعض تحریریں خصوصی توجہ کے قابل ہوتی ہیں ۔میں خود کو اس قابل تو نہیں سمجھتی لیکن کچھ ہے جو لکھنے پر مجبور کر رہا ہے۔ چونکہ یہ کتاب افسانوں اور کالمز پر مشتمل ہے تو اس پر دونوں پہلوؤں سے رو شنی ڈالنے کی ضرورت ہے۔ “بحیثیت ...
جہنم کا کیوبیکل نمبر سات /تبصرہ کرن عباس کرن

جہنم کا کیوبیکل نمبر سات /تبصرہ کرن عباس کرن

تبصرے
تبصرہ کرن عباس کرن’’جہنم کا کیوبیکل نمبر 7‘‘ کتاب پریس فار پیس کی  ٹیم کی وساطت سے مجھ تک پہنچی، جس کے لیے ان کی بہت مشکور ہوں۔  افسانوں کے اس مجموعے کی سب سے دلچسپ بات اس کا نام ہے۔ کتاب موصول ہونے کے بعد جس نے بھی کتاب کو دیکھا اس نے حیرت اور تجسس سے کتاب کو الٹ پلٹ کر ضرور دیکھا اور کتاب کے نام کے بارے میں اپنی حیرت کا اظہار کیا۔  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف کور پیج بلکہ کتاب کا نام قارئین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں بہت اہمیت رکھتا ہے، لیکن دلچسپ امر یہ کہ نہ صرف کتاب کا نام بلکہ تقریباً ہر افسانے کا عنوان کچھ ایسا ہی منفرد ہے۔ پہلا افسانہ ’’بجازو‘‘ مکمل کرتے ہی مصنف کے لیے داد و تحسین کا جذبہ ابھرتا ہے اور جوں جوں مزید افسانے سامنے آتے جاتے ہیں اس جذبے میں مزید تقویت آتی جاتی ہے۔ ہر افسانے کا اختتام اور آخری جملہ افسانہ نگار کی تخلیقی اور فنی مہارت کا منہ بو...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact