فوزیہ رد ا کا شعری مجموعہ ” سپتک”/ رئیس اعظم حیدری کا تبصرہ
تبصرہ نگار: رئیس اعظم حیدری
اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا فرماکر ہم انسانوں کو اس روئے زمین پر بسنے کا ای حسین موقعہ عنایت فرمایا مگر اس دنیا میں آدم علیہ کو بھیجنے کے بعد اللہ نے ہم انسانوں کو بہت بڑا امتحان میں ڈال دیا ۔ اگر آدم علیہ السلام اور ماں حوا جنت میں ہوتے تو ہم لوگ بھی جنت میں ہی ہوتے مگر ایسا نہیں ہوا ایک غلطی کی وجہ کر آدم علیہ السلام اور ماں حوا کو زمین پر اترنا پڑا جس کے نتیجے میں ہملوگ امتحان میں آگئے اب اس امتحان کو پاس کر کے ہی جنت حاصل ہو سکتی ہے۔
بہر حال خدا قادر مطلق ہے آدم علیہ السلام کی پسلی سے ماں حوا کو پیدا فرماکر مرد وعورت کو ایک ذہنی تسکین بخشی ہے۔
اگر عورت کا وجود نہیں ہوتا تو یہ دنیا کی آبادی کس طرح پھیلتی ۔۔مگر اللہ ہرچیز پر قادر ہے وہ تو کن فیکون کہہ کر ہر چیز کو پیدا کر سکتا ہے ۔آدم کو بغیر ماں باپ کے حوا کو بغیر ماں کے عی...