Sunday, April 28
Shadow

Tag: ماحولیات

زمین اداس ہے تبصرہ: جمیل احمد

زمین اداس ہے تبصرہ: جمیل احمد

تبصرے
تبصرہ: جمیل احمد زیرِ نظر کتاب ‘زمین اداس ہے’ ماحولیاتی آلودگی کے پس منظر میں مرتّب کی گئی کہانیوں کا مجموعہ ہے، جسے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محترمہ تسنیم جعفری نے ترتیب دیا  ہے۔ زمین پر ماحولیاتی آلودگی ایک اہم مسئلہ ہے جو حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں توجہ حاصل کر رہا ہے۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ہوا، پانی اور مٹی کی آلودگی نے  ماحول اور انسانی صحت پر تباہ کُن  اثرات مرتّب کیے  ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کی متعدّد وجوہات ہیں جن میں صنعتی سرگرمیاں، نقل و حمل، زراعت اور فُضلہ کو ٹھکانے لگانا شامل ہیں۔ اس آلودگی نے ایک طرف سموگ، زہریلی ہوا اور پانی کے مسائل  پیدا کر دیے ہیں تو دوسری طرف اس زمین پر بسنے والےانسانوں کے لیے مٹی کے انحطاط اور پودوں اور جانوروں کی انواع کو خطرے میں ڈالنے جیسے چیلنج کھڑے کر دیے ہیں۔دنیا میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہ...
لندن کے نیم آبی چوہے | مظہر اقبال مظہر

لندن کے نیم آبی چوہے | مظہر اقبال مظہر

آرٹیکل
لندن کے نیم آبی چوہےواپس آرہے ہیں۔ تحریر:  مظہر اقبال مظہر : مغرب کو معاشی خودکفالت اور صنعتی ترقی کی دوڑ نے ماحولیاتی تباہی کی جس ڈگر پر ڈالا تھا اس ڈگر پر چل کر وہ واپس فطرت کے قریب جانا چاہتا ہے۔ چار سو سال قبل لندن کے رہائشیوں نے جن نیم آبی چوہوں کو مار مار کر ختم کردیا تھا اب ان کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر واپس لایا جار ہا ہے۔  بیور نامی یہ نیم آبی چوہے کسی زمانے میں پورے برطانیہ میں پائے جاتے تھے۔ لیکن 16ویں صدی میں ان کی کھال، گوشت اور غدودوں میں موجود خوشبودار تیل کی وجہ سے ان کا شکار کیا جاتا تھا، جو ادویات اور پرفیوم میں استعمال ہوتا تھا۔ دولت کی ہوس کے نتیجے میں لندن کے قدرتی ماحول کے محافظ یہ آبی انجینئرز برطانیہ سے ناپید ہوگئے تھے مگر کینیڈا، پولینڈ، جرمنی، فرانس، وسطی روس اور جنوبی اسکینڈینیویا جیسے ممالک میں آج بھی بکثرت پائے جاتے ہیں۔  یہ زمین پر دوسر...
حفصہ نے خواب دیکھا/ کہانی کار: پروفیسر نسیم امیر عالم

حفصہ نے خواب دیکھا/ کہانی کار: پروفیسر نسیم امیر عالم

کہانی
پروفیسر نسیم امیر عالمحفصہ ایک بہت پیاری بچی تھی ۔بے حد حساس اور ذہین،بطور شاعر اسے علامہ اقبال بہت پسند تھے۔اقبال حفصہ کو اس لیے بھی پسند تھے، کہ انہوں نے مسلمانوں کی آزادی و خودمختاری کا جو خواب دیکھا تھا ۔آج وہ "پاکستان" کی شکل میں پورا ہو گیا تھا۔ اب حفصہ ایک ایسا خواب دیکھنا چاہتی تھی کہ اس کا یہ پیارا وطن جو بدامنی، لوٹ مار، فساد، افراتفری، نفسا نفسی کا گہوارہ بن کر "خراب ستان" بن چکا تھا۔ دوبارہ "پاک ستان" بن جائے۔ وہ دن رات اسی ادھیڑ بن میں رہتی  کہ وہ یہ خواب دیکھے کہ پاکستان "اچھا ملک" بن گیا۔ جیسے قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں کا جذبہ تھا، وہ ہی جذبہ پیدا ہو گیا۔ وہ سمجھتی تھی کہ ایک دن اقبال سوئے اور خواب دیکھا اور جب وہ اٹھے تو خواب سچ ہو گیا۔ اب ننھی حفصہ کو کون سمجھائے کہ خواب عملی کوشش مانگتے ہیں۔ پھر ایک دن یہ ہی سوچتے سوچتے وہ سو گئی۔ آنکھ کھلی تو دیکھا کہ خلاف معمول...
موسمیاتی تبدیلیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ۔تحریر : مظہر اقبال مظہر

موسمیاتی تبدیلیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ۔تحریر : مظہر اقبال مظہر

آرٹیکل
تحریر : مظہراقبال مظہر عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات پاکستان کے ترقیاتی عزائم اور غربت کو کم کرنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر پیچھے چھوڑ سکتی ہیں ۔ حال ہی میں جاری کی گئی ورلڈ بینک گروپ کی کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے واقعات، ماحولیاتی انحطاط اور فضائی آلودگی کے خطرات کی وجہ سے  2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں کم از کم 18 سے 20 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ ملک کی 60 فیصد آبادی شہروں میں منتقل ہو چکی ہوگی  جبکہ زرعی پیداوار میں 50 فیصد کمی متوقع ہے  جس سے غذائی تحفظ  کو  خطرہ  ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق  پاکستان کو اپنی ترقی کی راہ اور پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے  آب و ہوا  پر پڑنے والے اثرات کو  کم کرنے کے لیے  ہنگامی بنیادوں پر بہتری کے اقدام...
ما حولیاتی مسائل کے حل کے لیے حکومتی ادارے جامع اقدامات اٹھائے

ما حولیاتی مسائل کے حل کے لیے حکومتی ادارے جامع اقدامات اٹھائے

پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
کوٹلی/میرپور/لندن(پریس فار پیس فاؤنڈیشن رپورٹ): ماہرین ماحولیات نے آزاد کشمیر میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے حکومتی اداروں سےجامع اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے عوام اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے بڑی سطح پر شعور کی بیداری اور آگاہی پھیلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ اتوار 7 اگست کو پریس فار پیس فاؤنڈیشن(یو کے ) کے زیراہتمام  کوٹلی اور میرپور کے ماحولیاتی مسائل کے موضوع پر ماہرین اور شہریوں کے مابین ایک  ورچوئل ڈائیلاگ  کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کے میزبان پروفیسر مظہر اقبال مظہر  تھے ۔  جبکہ ماہرین ماحولیات ڈاکٹر صدیق اعوان، ڈاکٹر فراز اکرم ، سوشل ایکٹیوسٹس عقیل بٹ،شمائلہ خان ،پروفیسر ظفر اقبال ڈائریکٹر پریس فار پیس فاؤنڈیشن ،راجہ رزاق سابق ڈی جی ای پی اے اور دیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا۔ زبیرالدین عارفی اور ولید یاسین سمیت سماجی کارکن...
ماحول کو درپیش خطرات  کے حوالے سے حکومتی اداروں کے اقدامات  مایوس کن     ہیں، پریس فار پیس فاؤنڈیشن

ماحول کو درپیش خطرات  کے حوالے سے حکومتی اداروں کے اقدامات  مایوس کن     ہیں، پریس فار پیس فاؤنڈیشن

ہماری سرگرمیاں
ٹمبر مافیا کے ہاتھوں جنگلات تباہ ،آزادکشمیر کی پہلی حکومت بنی تو جنگلات کا تناسب  بتیس  فی صد ،  اب سولہ  فیصدڈیڑھ ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود  باغ کے عوام صاف پانی، سیوریج اور صفائی کے جدید نظام سے محروممضر صحت و آلودہ خوراک سے ، اپنڈکس،   گردے کے امراض، ہیپا ٹائٹس، ہارٹ اٹیک  جیسے امراض میں اضافہحویلی میں جنگلی حیات و  ادویاتی پودوں کی معدوم ہوتی اقسام کی حفاظت  کے عالمی معائدوں کی خلاف ورزیماحولیاتی تحفظ کے لیے ہمہ جہتی  بین الادارہ جاتی شراکت   ، محکموں کے مابین مربوط سوچ اپنانے کی ضرورت لندن/ باغ ( پریس فار پیس فاؤنڈیشن رپورٹ ) :  آزاد جمون وکشمیر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی    متعدد بیماریوں کی  بڑی وجہ خوراک اور پانی کی آلودگی ہے۔ ماحولیات کے ماہرین نے  عوام کو خبردار کیا ہے کہ  کوڑا کرکٹ   اور سیوریج   دریا  ؤں اور...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور غازی ملت  پریس کلب کے زیر اہتمام ماحولیات  کے بارے میں ورکشاپ  کا انعقاد

پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور غازی ملت پریس کلب کے زیر اہتمام ماحولیات کے بارے میں ورکشاپ کا انعقاد

Activities, ہماری سرگرمیاں
راولاکوٹ پریس فار پیس فاؤنڈیشن اور  غازی ملت پریس کلب کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوۓ ماحولیات اور جنگلات کے ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ اگر موسمیا تی تبدیلیاں اسی شدت سے جاری رہی تو کرہ اراضی کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے – ماحولیات سے منسلک خطرات کو اجاگر کر نے کے لئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے - جنگلات انسانی بقا کے لئے ناگزیر ہیں -پریس فار پیس فاؤنڈیشن  اور غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے زیراہتمام“موسمیاتی تبدیلیوں کی رپورٹنگ: ڈیجیٹل دور میں“کے موضوع پر یہاں ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں، سماجی کارکنان، میڈیا ایکٹیوسٹس  اور دانشوروں نے شرکت کی -ورکشاپ سے  معروف تربیت کار شبینہ فراز(کراچی) ڈاکٹر افتخار ناظم جنگلات پونچھ سرکل،سردار ارشد اسسٹنٹ ڈائریکٹر  ادارہ تحفظ ماحول ،صدر غازی ملت پریس کلب سردار راشد نزیر،...
آبی ذرائع کے استعمال اور پائیدار ترقی کے اہداف ،تحریر : ڈاکٹر عتیق الرحمن

آبی ذرائع کے استعمال اور پائیدار ترقی کے اہداف ،تحریر : ڈاکٹر عتیق الرحمن

آرٹیکل
تحریر : ڈاکٹر عتیق الرحمن2015 میں اقوام عالم نے کچھ ترقیاتی اہداف پر اتفاق کیا، جنہیں پائیدار ترقی کے اہداف Sustainable Development Goals  کہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ترقی کیلئے متعدد اہداف کا تصور موجود تھا، لیکن پائیدار ترقی کے اہداف اس تصور پر مبنی ہیں کہ جینے کا حق صرف موجودہ نسل انسانی کو نہیں، ہمارے بچوں اور آنے والی نسلوں کو بھی ایک  اچھی زندگی جینے کا حق حاصل ہے، لہذا  ترقی کے عمل میں وسائل کا بے دریغ استعمال یا ماحولیات  کو خراب کرنے والے منصوبہ جات سے اجتناب لازم ہے، تاکہ آنے والی نسلوں کو زندگی کے اسباب اور مناسب ماحولیات دستیاب آسکے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے 2016 میں متفقہ قرارداد کے ذریعے قومی اہداف کے طور پر اپنایا، چنانچہ اب یہ صرف بین الاقوامی اہداف نہیں، بلکہ پاکستان کے قومی ترقیاتی اہداف کا درجہ بھی رکھتے ہیں۔  یعنی پاکستان میں ترقیاتی منصوبہ جات ا...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact