Sunday, May 5
Shadow

Tag: قانتہ رابعہ

سال2022ء اورمیرا ادبی سفر |  تحریر: قانتہ رابعہ

سال2022ء اورمیرا ادبی سفر | تحریر: قانتہ رابعہ

آرٹیکل
قانتہ رابعہ ۔۔گوجرہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم حدیث مبارکہ میں اس شخص کو بد بخت کہا گیا ہے جس کے دو دن ایک جیسے گزریں اور وہ اپنی اصلاح کی کوشش نہ کر سکے دوسرے معنی یہ ہیں کہ اپنے گزشتہ کل کا جائزہ نہ لے سکے ( مفہوم) الحمد للّٰہ بچپن سے لکھنے پڑھنے کا رجحان ہے یہ اور بات ہے کہ کبھی ایک پلڑا جھک جاتا  ہے تو کبھی دوسرا۔ سال گزشتہ میں مجھے تقریباً ڈیڑھ سو کتب موصول ہوئیں جن میں سے کچھ سونگھنے ،کچھ دیکھنے اور کچھ ورق گردانی کے قابل تھیں ۔انہی میں سے کچھ کتب ایسی بھی تھیں جنہیں اونچی دکان پھیکا پکوان قرار دیا جا سکتا ہے لیکن ان میں سے ہی کچھ کتب بہترین بھی تھیں جنہیں بار بار پڑھنے کو دل چاہتا ہے۔ میں نے تقریباً تیرہ کتب کے فلیپ لکھے اور تیس کتب پر تبصرے  تحریر کئے۔ سال گزشتہ میں اللہ رب العزت کا بڑا کرم رہا ۔میرے پچاس سے زائد افسانے مختلف رسائل میں شائع ہوئے۔ مختلف ویب سائٹس والوں نے بلاگ لکھ...
۔۔عشقم۔۔۔۔یا سر بازار می رقصم-تبصرہ نگار : قانتہ رابعہ

۔۔عشقم۔۔۔۔یا سر بازار می رقصم-تبصرہ نگار : قانتہ رابعہ

تبصرے
تبصرہ نگار : قانتہ رابعہ انسان کو جن نعمتوں کی بناء پر اشرف المخلوقات قرار دیا گیا ہے ان میں سے الہامی کتاب کی ستائیسویں پارے کے وسط کی صورت میں ایک نعمت ،،بیان ہے ،،زبان تو چرند پرند کو بھی دی لیکن مافی الضمیر بیان کرنے کا ہنر صرف حضرت انسان کو دیا انسان بات کرتے ہوئے بہترین الفاظ چنے لہجہ شیریں ہو کلام دلپزیر ہو تو سننے والا بھی وجد میں آجاتا ہے کلام میں روانی بحوروقیود کی پابندی اور نغمگی ہو تو اسے شاعرانہ انداز قرار دیا جاتا ہے اس وقت میرے ہاتھوں میں ایسی ہی خوبصورت کتاب ہے جو جمالیاتی ذوق کے تمام تقاضوں کو پورا کرتی ہے ۔بہت عمدہ اشعار ،چکنا سفید کاغز بہترین سرورق اور مناسب قیمت۔ عربوں میں شعرو شاعری گھٹی میں پڑی ہوئی تھی لیکن اسلام نے شاعری پر قدغن نہیں لگائی بلکہ ان سفلی جزبات پر مبنی اشعار جو جنس ہوس اور شراب شباب کباب تک محدود ہوں کو سخت ناپسند کیا۔ بحیثیت ایک مسلمان کے ہمیں ہر...
سارے دوست ہیں پیارے / تبصرہ کومل یاسین

سارے دوست ہیں پیارے / تبصرہ کومل یاسین

تبصرے
کتاب: سارے دوست ہیں پیارے مصنفہ : قانتہ رابعہ تبصرہ نگار: کومل یاسین  کوئٹہ سن اشاعت : اکتوبر 2022 قیمت : 400 روپے آپا قانتہ رابعہ کی کتاب" سارے دوست ہیں پیارے " پڑھنے کا شرف حاصل ہوا سب سے پہلے تو کتاب کی کوالٹی کو دل نے اپنی گہرائیوں سے سراہا، بہترین کاغذ اور بہترین کوالٹی بندے کو کتاب کو تھامے رکھنے اور ورق گردانی پر مجبور کرتی ہے اور اسکا سہرا پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے سر جاتا ہے ۔ آپا قانتہ رابعہ نے اس  کتاب میں بچوں کے لئیے سبق آموز کہانیاں لکھیں جس سے بچوں میں احساس ٬ انسانیت ٬ قربانی جیسے جذبوں  کو تقویت ملتی ہے ۔ اسکے علاؤہ بچوں میں مطالعے کی جانب رغبت بھی پیدا کرنے کی کوشیش کی گئی۔ آپا قانتہ رابعہ نے اپنی کہانی "سارے دوست ہیں پیارے" کے ذریعے  بچوں کو  بڑی خوبصورتی سے یہ پیغام دیا کے انسان کی سب سے اچھی دوست کتابیں ہوتیں ہیں جن کو انسان سے کوئی غرض نہیں ہوتا کتاںیں بے لوث ہو...
قانتہ رابعہ کی کتاب در یار پر دستک، تسنیم جعفری  کی نظر میں

قانتہ رابعہ کی کتاب در یار پر دستک، تسنیم جعفری کی نظر میں

تبصرے
تبصرہ نگار  : تسنیم جعفری دریار پر دستک ، محترمہ قانتہ رابعہ  کی تصنیف  ہے۔ قانتہ رابعہ صاحبہ ڈائجسٹ کہانیاں لکھنے کے حوالے بہت معروف نام ہیں آپ پچھلے تیس سال سے لکھ رہی ہیں ،ہم سب کے لئے بہت محترم ہیں اور آپ کا کام ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔  کتاب "ادبیات" نے شائع کی ہے جس کی قیمت 500 روپے ہے کتاب کا ٹائٹل اور پبلشنگ نہایت خوبصورت ہے ،ویسے بھی کتاب کا سفید ٹائٹل میری کمزوری ہے۔ قانتہ رابعہ صاحبہ کی قابلیت کا ایک اور ثبوت یہ ہے کہ آپ کبھی فرضی کہانی نہیں لکھتیں،انہیں اس کی ضرورت بھی نہیں پڑتی کیونکہ لاتعداد اچھوتے موضوعات انہیں گھیرے رکھتے ہیں جنہیں قلم بند کرتے وقت آپ قلم کی حرمت کا بھی خیال رکھتی ہیں۔ اب تک آپ کی کہانیوں کے تیرہ  مجموعے شائع ہوچکے ہیں ،یہ کتاب "دریار پر دستک" بتیس کہانیوں کا مجموعہ ہے جو پہلے خواتین کے مختلف ماہانہ ڈائجسٹوں میں شائع ہو چکی ہیں جو کہانیوں کے معیاری ہونے کا...
ایمان کامل کی شرط ۔ ازقانتہ رابعہ

ایمان کامل کی شرط ۔ ازقانتہ رابعہ

دینیات
بچپن میں شروع کی کلاسوں میں فقرے رٹوا دئیے جاتے تھے۔۔ہم مسلمان ہیں ،ہمارا دین اسلام ہے ،لیکن مسلمان کسے کہتے ہیں اور اسلام کا کیا مطلب ہے اس کا مفہوم دل تک کسی نے نہیں اتارا۔سیدھا سادہ مطلب یہی پتہ تھا کہ مسلمان کلمہ پڑھنے والے کو کہتے ہیں اور اسلام میں داخل ہوتے ہی نماز روزہ فرض ہوجاتا ہے ۔؟اللہ اللہ خیر صلا یہ تو شعور کی دنیا میں داخل ہونے پر پتہ چلا کلمہ کا آغاز تکفیر بالطاغوت یعنی ہر جھوٹے خدا کی نفی سے ہوتا ہے ۔اگر اس قابل نہیں ہوے تو کلمہ بس زبانی کلامی رسمی کاروائی ہے اور بس ۔کچھ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی مرحوم کی خطبات نے جھنجھوڑا ۔مدت تک لفظ،،لا،کی حقیقت سمجھنے میں مصروف رہی ۔قرآن نے جھوٹے خدا کے بارے میں بار بار آگاہ کیا ہے ۔کہیں یہ معاشرے کی صورت میں اور کہیں نفس کی صورت میں بدترین،الہ،بن جاتا ہے ۔کہیں محلے کا چوہدری اور کہیں وڈیرہ سسٹم ،کہیں حکمران تو کہیں نام نہاد سپر پ...
قانتہ رابعہ-افسانہ و کہانی کار۔مصنفہ۔ موٹیویشنل  سپیکر۔

قانتہ رابعہ-افسانہ و کہانی کار۔مصنفہ۔ موٹیویشنل  سپیکر۔

رائٹرز
قانتہ رابعہ محترمہ قانتہ رابعہ عصر حاضر میں اردو ادب کا ایک معتبر نام ہے۔وہ ایک بلند پایہ  افسانہ نگار، کہانی کار اور  کئی کتب کی مصنفہ ہیں۔ان کے ادبی کام پر موقر ملکی جامعات میں  گریجویشن، ماسٹرز اور ایم فل کی سطح پر متعدد تحقیقی مقالات لکھے جا چکے ہیں۔ حالات زندگی قانتہ رابعہ کا تعلق علمی و ادب گھرانے سے ہیے ۔ان کےنانا برصغیر کے مشہور حکیم محمد عبداللہ (روڑی والے) حکیم ہونےکے ساتھ ساتھ علم دوست خداترس اور اچھے ادیب تھے کم و بیش یہی صفات ان کے والد میں بھی تھیں جو ان کے بھانجے تھے ۔۔۔۔ امی بھی عمدہ ادبی ذوق کی مالک تھیں ۔یوں اس ماحول نے ان کو کندن بنایا ۔زمانہ طالب علمی ہی سے لکھنے کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔بچوں کی کہانیاں ،افسانے ،مختصر مضامین کے ساتھ مزاحیہ ادب میں بھی حصہ لیا۔ قانتہ رابعہ جہانیاں ضلع خانیوال پنجاب میں پیدا ہوئیں۔ قانتہ رابعہ کی تصان...
پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ  ابن آس محمد تحریری  مقابلے کے نتائج کا اعلان

پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ  ابن آس محمد تحریری  مقابلے کے نتائج کا اعلان

خبریں, ہماری سرگرمیاں
لندن :پی ایف پی ایف  نیوز پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں بچوں کے معروف ادیب  اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرنے اور بچوں کے ادب  کے فروغ کے لئے نوجوان اہل قلم کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے انعام یافتگان کو ایوارڈز اور تمام شرکا مقابلہ کو تعریفی اسناد تقسیم کی جائیں گی ۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معروف ادیب ، مصنف اور  سکرپٹ رائٹر جناب ابن آس محمد کے حوالے سے تحریری ( مضمون نویسی) مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق پہلی پوزیشن جناب خالد دانش  ( کراچی) نے حاصل کی ہے- محترمہ ادیبہ انور (یونان)دوسری پوزیشن کی  حقدار ٹھہری ہیں جبکہ قانتہ رابعہ  (گوجرہ) اور ظفر احمد چوہان  ( کراچی) تیسری پوزیشن کے مستحق قرار...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact