Monday, May 20
Shadow

آرٹیکل

اقتصادی بحران سے نکلنے کا طریقہ ڈاکٹر عتیق الرحمن

اقتصادی بحران سے نکلنے کا طریقہ ڈاکٹر عتیق الرحمن

آرٹیکل
ڈاکٹر عتیق الرحمنایسوسی ایٹ پروفیسرکشمیر انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس، آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی سال  دو ہزار انیس کے دوران کینیڈا کی حکومت کی کل آمدن 334 ارب کینیڈین ڈالر تھی۔ 2020 میں کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے  لیے354 ارب کینڈین ڈالر کا صرف کرونا ریلیف پیکیج دیا، جوگزشتہ برس کے  پورے بجٹ سےبھی زیادہ ہے۔ اس پیکیج میں ہیلتھ سپورٹ سسٹم، افراد  اور کاروباری اداروں کی براہ راست امداد ،ٹیکس چھوٹ اور دیگر اقدامات  شامل تھے۔اسی طرح  2019 میں، اٹلی کی آمدنی  840 ارب یورو تھی ۔اطالوی حکومت نے  صرف قرض کی ضمانت کے طور پر 500 ارب یورو کا پیکیج دیا،   یعنی جو بھی فرد قرض لینا چاہے، اس کی طرف سے زر ضمانت حکومت نے پہلے ہی جمع کروا دیا۔  دیگر مدات میں اٹلی کا ریلیف پیکیج 700 ارب یورو تک پہنچتا ہے۔ جرمنی کی وفاقی حکومت نے اپنی جی ڈی پی کا تقریباً 25 فیصد  کرونا ریلیف پر خرچ کیا، جب کہ  ایک عام حکوم...
معاشرے میں جیہز کی تباہ کاریاں |  روبینہ ناز

معاشرے میں جیہز کی تباہ کاریاں | روبینہ ناز

آرٹیکل
روبینہ نازدین اسلام عورت کو حق مہر اور والدین کی جائیداد میں سے حصہ فراہم کر کے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ حضرت فاطمہ کی شادی کے وقت نبی پاک ﷺ نے حضرت علی سے دریافت کیا کہ ان کے پاس گزارے کے لئے کیا کچھ ہے۔ حضرت علی نے جواب دیا یا رسول اللہ ﷺ ایک چادر اور پانی کا گلاس ہے۔ آپ ﷺ نے یاد دلایا کہ مال غنیمت کا کچھ سامان بھی ہے اسے فروخت کر کے گھر کا سامان لے آئیں۔ حضرت علی نے سامان کی بولی لگوائی۔ حضرت عثمان سارا ماجرا دیکھ رہے تھے۔ سامان کی قیمت چار سو پچھتر درہم لگی۔ حضرت عثمان نے چار سو پچھتر درہم دے کر سامان حضرت علی سے خرید لیا۔ بعد میں تحفے کے طور پر واپس کر دیا۔ حضرت علی نے ان پیسوں سے حضرت فاطمہ کے لئے ضروریات زندگی کی چیزیں خریدیں۔ شادی نہایت سادگی ہوئی۔ حضور پاکﷺ نے اپنی پیاری بیٹی کو کچھ تحائف کے ساتھ رخصت کیہمارے ہاں آج کل یہ رسم بد اس قدر پھیل چکی ہے کہ ایک غریب شخص جو اپنا اور اپنے اہلِ...
انتہا پسندی کی وجوہات اور  ممکنہ حل | تحریر : نسیم اختر 

انتہا پسندی کی وجوہات اور ممکنہ حل | تحریر : نسیم اختر 

آرٹیکل
تحریر : نسیم اختر برقی پتہ :naseemaktar12632@gmail.com انتہا پسندی جیسا کہ الفاظ سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اپنی ذاتی راۓ  یا کوئی فیصلہ کرنا اور پھر اس پر نفع نقصان پر غور کیے بنا سختی سے جم جانا یا اپنے رویے میں لچک کی کوئی گنجائش نہ رکھنا ، انتہا پسندی ہے ،  اپنے عقائد،نظریات اور خیالات دیگر تمام عقائد پر مقدّم رکھنا اور انہی کے درست ہونے پر مصررہنا انتہا پسندی کہلاتی ہے۔جب اپنے لیڈر، گروہ، قبیلے، قوم یا کسی خاص نظریے سے محبّت شدّت اختیار کر جائے، اس کی کوئی برائی، برائی نظر نہ آئے، اختلافِ رائے کا احترام ختم ہو جائے، تو ایسے جذبات انتہاپسندی کا رُوپ دھار لیتے ہیں۔ دَراصل، یہ ایک منفی جذبہ ہے، جو نظریے کی شدّت سے وجود میں آتا ہے۔ ویسے عام طور پر انتہا پسندی سے مراد مذہبی انتہا پسندی ہی لیا جاتا ہے، تاہم یہ صرف مذہبی نہیں کئی طرح کی ہوتی ہے۔انتہاپسندی دراصل ایک طرز عمل ...
قدرتی آفات اور وباٶ ں کے خواتین اور بچوں پر اثرات : تجزیہ نسیم اختر

قدرتی آفات اور وباٶ ں کے خواتین اور بچوں پر اثرات : تجزیہ نسیم اختر

آرٹیکل
تحریروتجزیہ نسیم اخترپچھلے چند سالوں میں پاکستان کو بہت سی قدرتی آفات کا سامنا رہا ہے،جن میں زلزلے ،طوفان، خشک سالی، کووڈ اور سیلاب شامل ہیں۔جن میں لاکھوں انسانوں کو مال و متاع معاش،زراعت اور جانوروں کے بے تحاشا نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ قدرتی آفات کسی بھی خطہ زمین پر بنا فرق کیے آتی ہیں ۔مگر اس سے متاثر زیادہ تر غریب مما لک ہی ہوتے ہیں۔گزشتہ دو دہائيوں کے دوران قدرتی آفات کی تعداد ميں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور بر اعظم ايشيا سب سے زيادہ متاثر ہوا۔تیرہ اکتوبر 2020 میں اقوام متحدہ کے ادارے”ڈيزاسٹر رسک ریڈکشن کے  ماہرين نے تنبيہ کی تھی کہ اگر موسمياتی تبديليوں کا سلسلہ جاری رہا تو زمين پر اور بھی زيادہ آفات ممکن ہيں رپورٹ ميں شامل ڈيٹا کے مطابق پچھلی دو دہائيوں ميں آنے والی قدرتی آفات سے سب سے زيادہ متاثر بر اعظم ایشیا ہوا، جہاں 3,068 بڑے واقعات رپورٹ کيے گئے۔ شمالی اور جنوبی امريکا ميں...
اختیاری ہجرت کا کرب، نائلہ رفیق

اختیاری ہجرت کا کرب، نائلہ رفیق

آرٹیکل
ہم جو اپنے اپنے گاؤں سے نکل آئے ہیں، ہمارے گاؤں ہمارے اندر سے نہیں نکلتے۔ برسوں اینٹ پتھر کے بیچ رہ کر بھی ہم اپنے ہریالے اشجار میں جیتے رہتے ہیں۔ صبح آنکھ کھلتی ہے تو کتنی ہی دیر کان ان مانوس چہچہوں اور اللہ ہو کے منتظر رہتے ہیں جو ہماری صبحوں کے نقیب رہے۔ میں اپنے بچپن میں جہاں اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھیلاکرتی تھی وہ بہی دانہ کا ایک پیڑ تھا۔ جب بہار آتی تو سب سے پہلے اس پیڑ کے نیچے گھاس کا نہایت ملائم اور ایک منفرد سے ہرے رنگ کا قالین سا بچھ جاتا۔ بہار کے دن ان گنت ہوتے سفید سفید تتلیاں گھاس پہ کھلے رنگ برنگے پھولوں پہ یہاں وہاں ہر طرف اڑتیں۔ درخت نوخیز پتوں اور رنگ برنگے شگوفوں سے بھر جاتے۔ ہائے کیسے بتاؤں کہ دنیاکی سب سے مہنگی خوشبو کیکر کے پھولوں کی خوشبو سے اچھی نہیں ہو سکتی۔ وہ مہکتے سفید گچھے درختوں کو بھر دیتے اور عصر کے وقت انکی دھیمی مہک ساری کائنات کو بھر دیتی۔ اور وہ دریک...
لمحہ موجود میں انسانی نفسیات ،سوشل میڈیا اور  ہماری ذمہ داریاں،خصوصی تحریر و تجزیہ: نسیمِ اختر

لمحہ موجود میں انسانی نفسیات ،سوشل میڈیا اور  ہماری ذمہ داریاں،خصوصی تحریر و تجزیہ: نسیمِ اختر

آرٹیکل
خصوصی تحریر و تجزیہ نسیمِ اختر ٹیکنالوجی کے استعمال و دستیابی نے زندگی کے بنیادی اصولوں و تصورات میں تبدیلی اور ممکنات کے مواقع پیدا کردیے ہیں ، سوشل میڈیا پوری دنیا کے لئے رابطے کا پلیٹ فارم بن چکا ہے ،جہاں تمام لوگ اپنی آراء باہمی اشتراک کر سکتے ہیں۔ اور اپنے مسائل کے بارے میں بات چیت اور ان کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا کے حقیقی پہلو کے بارے میں بات کرنے سے پہلے یہ جانناضروری ہے کہ سوشل میڈیا ہے کیا؟ آج کی اس ترقی یافتہ دور میں شاید ہی کوٸ ذی شعور شخص یہ نہ جانتا ہو کہ سوشل میڈیا کیا ہے۔ یہ اس دنیا میں بسنے والے انسانوں کو خواہ وہ کسی بھی خطے سے تعلق رکھتے ہوں آپس میں ملانے کا ذریعہ ہے ۔سوشل میڈیا  لوگوں میں انفرادی اور اجتماعی طور پر آپس میں ملانے کا ذریعہ ہے ۔ لوگ اس نیٹ ورک کے ذریعے اپنے نظریات و خیالات تصاویر ویڈیوز اور حتی کے اپنے مسائل اور ان کا حل بھی دوسرو...
فن لینڈ کا تعلیمی نظام / محمودالحسن عالمی

فن لینڈ کا تعلیمی نظام / محمودالحسن عالمی

آرٹیکل
فن لینڈ کا تعلیمی نظام ۔تحریر و تحقیق: محمود الحسن عالمی ؔ (تعلیمی لحاظ سے پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک کے نام) تحریر و تحقیق: محمود الحسن عالمی ؔ   ’’عوامی جمہوریہ فن لینڈ‘‘ شمالی یورپ میں واقع ایک خود مختار اور آزاد  فلاحی ریاست ہے۔ فن لینڈ کا ’’ہلسنکی"شہر  آبادی کے اعتبار سے فن لینڈ کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ فنش  دار الحکومت  ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔فن  لینڈ نے روس سے آزادی حاصل کرتے ہوئے اپنا پہلا یومِ آزادی 6-دسمبر-1917ء کو منایا۔اِس کی سرکاری زبانوں میں "فنش" اؤر "سویڈش" شامل ہے۔ اِس کے جنوب میں خلیج فن لینڈ(سوؤمِن لاھتی)، شمال میں ناروے(نوریا)، مشرق میں روس (وینایا)اور مغرب میں سمندر اور سوئیدن (روؤتسی)واقع ہیں۔فن لینڈ کی  کُل آبادی  تقریباً 55 لاکھ اور جغرافیائی رقبہ تقریباً 338,455km² ہے۔ آپ سرِ زمین "فن لینڈ"&...
    انجانی راہوں کا مسافر کی تقریب  پزیرائی

    انجانی راہوں کا مسافر کی تقریب  پزیرائی

آرٹیکل, ہماری سرگرمیاں
مظفرآباد (پریس فار پیس فاؤنڈیشن  رپورٹ) نوجوان قلمکار  پروفیسر امانت علی کی کتاب  انجانی راہوں کا مسافر کی تقریب پزیرائی  گزشتہ روز  پوسٹ گریجویٹ کالج  مظفر آباد میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کی صدارت  ممتاز  ماہر تعلیم  ، مبصر اور نقاد  ڈاکٹر عبدالکریم نے کی۔ تقریب کا اہتمام  بزم ادب  پوسٹ گریجویٹ کالج  مظفر آباد اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن برطانیہ   کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض   راجہ فاروق نے انجام   دیے۔ دیگر مقررین میں پروفیسررحمت علی، پروفیسر  رابعہ حسن،  پروفیسر ماجدہ خالد،  چوہدری آزاد علی آزاد اور  دیگر شامل تھے۔  مقررین نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان  قلمکار  امانت علی کی تصنیف  انجانی راہوں کا مسافر  کو مقامی ادب میں ایک خوش گوار&n...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact