Sunday, April 28
Shadow

Month: May 2021

ہوپ اینڈ لائیٹ  فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پانی کے منصوبوں کی تکمیل

ہوپ اینڈ لائیٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پانی کے منصوبوں کی تکمیل

خبریں
مظفرآباد( پی ایف پی نیوز   )ہوپ اینڈ لائٹ فائونڈیشن کی بانی و چیف پیٹرن ڈاکٹر عاصمہ ناہید کی جانب سے آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں ایک ماہ کے اندر سات سے زائد واٹر سپلائی سکیمیں مکمل ۔واٹر سپلائی سکیمیں مظفرآباد،پونچھ اور میر پور میں مکمل کی گئیں ،ڈاکٹر عاصمہ ناہید کی ذاتی کاوشوں سے آزاد کشمیر کے سینکڑوں خاندانوں تک صاف ستھرا پینے کا پانی پہنچنے لگا ،کشمیری عوام کی جانب سے ڈاکٹر عاصمہ ناہید کو خراج تحسین اور مزید دور دراز علاقوں میں پانی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپیل۔تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم وومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہوپ اینڈ لائٹ فائونڈیشن کے مالی تعاون سےآزاد کشمیر بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر سات سے زائد صاف پینے کے پانی کی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں ۔ڈاکٹر عاصمہ ناہید کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے آزاد کشمیر کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے سینکڑوں خاندان پانی کی سہ...
باجی کے لیے چند حروفِ خراجِ عقیدت تحریر: نقی اشرف

باجی کے لیے چند حروفِ خراجِ عقیدت تحریر: نقی اشرف

آرٹیکل
تحریر: نقی اشرفجب کبھی مجھے اپنے بارے میں کچھ لکھنا پڑے تو مجھے بہت ہچکچاہٹ سی ہوتی ہے،اپنے  بہن بھائیوں ،قریبی رشتے داروں اور دوستوں کے  حوالے سے لکھنا  اور با لخصوص وہ کچھ لکھنا  جس سے اُن کی تعریف و توصیف کا کوئی پہلو نکلتا ہو،مجھے معیوب لگتا ہے،اسی لیے میں ایسا کرنے سے ہمیشہ گریزپا رہا ہوں۔ مگر زندگی میںکچھ گھاو  ایسے لگتے ہیں کہ انسان  تحریر سمیت اظہار کا ہر راستہ اپنا کر اپنے آپ کو ریلیف دینے کی کوشش کرتا ہے۔ کورونا کی یہ وبا جس نے ہر امیر و غریب،فقیر و بادشاہ سب کو بلا تفریق نشانہ بنایا ہے اور ہمیں ہمارے پیاروں سے محروم کیا ہے،اس وبا کے ہاتھوں زندگی ہار دینے والے اپنے کسی قریبی عزیر و رشتے دار یا دوست و ساتھی کے بارے میں کچھ ضبطِ تحریر میں لایا جائے تو اُسے میری ناقص رائے میں آب بیتی نہیں بلکہ جگ بیتی ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔ میں ہمیشہ  انسانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے سے زیادہ  خراجِ...
فلسطین پر اسرائیلی جارحیت : چند اسباق / تحریر : سردار محمد حلیم خان

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت : چند اسباق / تحریر : سردار محمد حلیم خان

آرٹیکل
سردار محمد حلیم خان نو مئی سے فلسطینی علاقوں میں شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت بلا روک ٹوک جاری ہے۔اب تک سوا دو سو سے زیادہ افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔اسرائیل نے  نہ صرف طیاروں کے ذریعے رہائشی عمارتوں پر بمباری کی بلکہ ہسپتالوں پناہ گزینوں کے کیمپوں حتی کے میڈیا ہاوسز کے دفاتر کو بھی نہیں بخشا ہے۔ساری دنیا میں مسلمان اسرائیلی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔او ائی سی کے وزرائے خارجہ کا بھی ورچول اجلاس ہوا جس میں فلسطین پر تازہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ان گنت مظاہروں تقاریر میڈیا کے دباو کے باوجود اسرائیل کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور اس نے فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور معاشی تباہی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل پچھلے تہتر برس سے ایسی قراردادوں کا عادی ہے۔پہلی جنگ عظیم کے دوران جب برطانیہ نے فلسطین پر قبضہ کیا تو اس وقت فلسطی...
اختلاف کیجئے مگر احترام کے ساتھ ۔ تحریر: ماہ نور جمیل عباسی

اختلاف کیجئے مگر احترام کے ساتھ ۔ تحریر: ماہ نور جمیل عباسی

آرٹیکل
تحریر :  ماہ نور جمیل عباسیایسا کیوں ہے کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ....؟ ایک ہی ہاتھ میں موجود ہماری پانچ انگلیاں مختلف ہیں ۔ ان کا کیا مقصد ہوسکتا ہے ؟۔ یقینا سائنسی  اور عملی طور پر بھی اس کے بے شمار  فائدے ہوتے ہیں مثال کے طور پر انگلیوں کا سائز مختلف ہو نے کی وجہ سے ہم آسانی سے ہاتھ میں چیزیں اٹھا سکتے ہیں اور روز مرہ کے کام کر سکتے ہیں لیکن اس کے علاؤہ بھی اللّٰہ سبحان و تعالیٰ نے ہمارے لئے نشانیاں رکھی ہیں جن کو   سمجھنے کے ساتھ ساتھ عمل  بھی کیا جائے تو ہم  زندگی گزارنے  کا ڈھنگ اور قرینہ سیکھ جائیں گے ۔ انسانی ہاتھ میں موجود ہر انگلی ایک دوسرے سے مختلف ہے اب ایسا نہیں کہ ہم یہ کہہ دیں کہ چھوٹی انگلی با لکل بیکار ہے اس کا کوئی کام نہیں  یا کسی دوسری ہاتھ کی انگلی کو باقیوں سے کمتر سمجھنا شروع کر دیں ۔یہی بات انسانوں میں بھی دیکھن...
مٹی پاؤ – تحریر : محمد ارشاد خان عباسی

مٹی پاؤ – تحریر : محمد ارشاد خان عباسی

آرٹیکل
تحریر : محمد ارشاد خان عباسی اپریل 1912 میں دنیا میں اس وقت کا سب سے بڑا، سب سے زیادہ آرام دہ، سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جانے والا اور unsinkable کہلانے والا برطانیہ کا بحری جہاز ٹائی یٹینک امریکہ جاتے ہوۓکینیڈا کے ساحلوں کے نزدیک آئس برگ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، اس میں موجود عملے کے ارکان سمیت ٢٢٠٠ افراد میں سے پندرہ سو لوگ ڈوب کر ہلاک ہو گٸے اور اتنا بڑا جہاز صرف دو سے اڑھائی گھنٹے میں سطح سمندر سے غائب ہو چکا تھا۔ پہلا سوال یہ تھا کہ Unsinkable جہاز صرف دو گھنٹے میں سمندر کے فرش پر کیسے پہنچ گیا ؟ دوسرا سوال یہ کہ چالیس میل دور کھڑے دوسرے جہاز کو ڈیزاسٹر کے سگنل کیوں موصول نہ ہوٸے ؟ تیسرا سوال یہ کہ لوگوں کو لائف بوٹس کے زریعے کیوں نہ بچایا جا سکا ؟ دوسرے کا جواب یہ ملا کہ ریڈیو آپریٹر جہاز میں موجود ہی نہیں تھا جو ایس او ایس سگنل پاس کرتا، تیسرے سوال کا یہ پتا چ...
مخلص وجدانی کی “مثنوی بوئے پیرہن” :ایک جائزہ /تبصرہ صفی ربانی

مخلص وجدانی کی “مثنوی بوئے پیرہن” :ایک جائزہ /تبصرہ صفی ربانی

تبصرے
کتاب :  "مثنوی بوئے پیرہن  " شاعر : مخلص وجدانی  تبصرہ نگار : صفی ربانی  مثنوی اہلِ ایران کی ایجاد ہے۔ رودکی کی مثنوی "کلیلہ و دمنہ" کو فارسی کی اوّلین مثنوی شمار کیا جاتا ہے ۔اردو میں یہ مصنف فارسی در سے آئی ۔مورخینِ ادب کے بقول اردو مثنوی کا آغاز تیرہویں صدی میں دکن سے ہوا۔ دکن کا پہلا مثنوی نگار فخر الدین نظامی بیدی صاحبِ مثنوی "کدم راؤ پدم راؤ" ہے۔ اگرچہ اساتذۂ ادب ،میر و غالب تا اقبال سبھی نے مثنویاں رقم کیں مگر مولوی میر حسن کی مثنوی "سحر البیان" اور دیا شنکر نسیم کی "گلزارِ نسیم" وہ ابد آباد مثنویاں ہیں جن کی مثیل اب تک نہ پیش ہو سکی۔  مخلص وجدانی ایک کہنہ مشق استاد شاعر ہیں ۔ انہوں نے اردو اور گوجری زبانوں کو وسیلۂ اظہار بنایا ہے ۔ گوجری غزل میں تو آئندہ صدیوں تک انھِیں کا سکہ رائج رہے گا مگر اردو شاعری میں بھی ان کی راہ سب سے الگ ہے۔ بچوں کی ش...
ماہ نور جمیل عباسی – کالم نگار، وائس اوور آرٹسٹ – سماجی کارکن

ماہ نور جمیل عباسی – کالم نگار، وائس اوور آرٹسٹ – سماجی کارکن

رائٹرز
ماہ نور جمیل عباسی ایک کالم نگار، وائس اوور آرٹسٹ اور سماجی کارکن   ہیں-ان دنوں جامعہ خواتین باغ آزاد کشمیر میں زیر تعلیم ہیں ۔ سال 2020کے اوائل میں  تحریک فروغ اردو باغ آزاد کشمیر سے منسلک ہونے کے بعد کالم نگاری کا شوق پیدا ہوا ۔سماجی اور علمی موضوعات  کے بارے میں ان کی تحریریں قومی اخبارات میں شائع ہو چکی ہیں شعبہ زوالوجی کی طالبہ ہونے کے باوجود اردو ادب بالخصوص افسانہ و نثر سے اُنس رکھتی ہیں اور جامعہ خواتین باغ میں شعبہ اردو کے قیام عمل کے لئے کوشاں ہیں ۔ علامہ اقبال پسندیدہ ترین شاعر ہیں ...
گورنمنٹ کالج میر پورہ وادی نیلم کا مجلہ بساط شائع ہو گیا

گورنمنٹ کالج میر پورہ وادی نیلم کا مجلہ بساط شائع ہو گیا

خبریں
(وادی نیلم ( پی ایف پی نیوز آزاد کشمیر کے ضلع نیلم سے جاری ہونے والا اولین کالج میگزین۔ گورنمنٹ کالج میرپورہ کا پہلا شمارہ بساط شائع ہو گیا ہے۔ رسالےکے مدیر اعلا شاعر ،محقق اور کالم نگار پروفیسر فرہاد احمد فگار ہیں جب کہ مدیر پروفیسر ملک مبشر احمد ہیں۔ ادارے کے پرنسپل پروفیسر رفیق احمد کی سرپرستی میں شائع ہونے والا یہ مجلہ مشہور ماہر کشمیریات محمد سعید اسعد کی زیر نگرانی شائع ہوا۔ بساط نیلم اور میرپورہ میں کالج میگزین کی خوب صورت روایت کا حامل مجلہ ہے۔ اس مجلے کی اشاعت پر علمی ،ادبی اور تعلیمی حلقوں نے مدیر اعلا فرہاد احمد فگار کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد رفیق کو مبارک باد پیش کی۔ پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری اور معروف شاعر جناب جاوید الحسن جاوید نے منتظمین کی اس کاوش کو سراہتے ہوۓ امید ظاہر کی ہے کہ ۲۰۲۰ء کے بعد جلد ۲۰۲۱ء کا شمارہ بھی منظر عام پر ہو گا۔ ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact