Saturday, May 11
Shadow

Month: May 2021

کشمیر چیئرٹ ایبل ٹرسٹ کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم

کشمیر چیئرٹ ایبل ٹرسٹ کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم

خبریں
مظفرآباد ( پی ایف پی نیوز) برطانوی فلاحی ادارے کشمیر چیئرٹ ایبل ٹرسٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سینکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ نے نیلم ویلی،جہلم ویلی اور مظفرآباد کے سینکڑوں مستحق خاندانوں کی مدد کر کے ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ آزاد کشمیر بھر میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے رہا ہے ۔کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ کے نائب صدر احسن اعوان نے پریس فار پیس نیوز  کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ یو کے اور آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ فلاحی ادارہ ہے ۔اس ادارے کو نوجوان چلارہے ہیں جو اپنی فیملی اور دوستوں سے ڈونیشن جمع کرتے ہیں اور مستحقین تک پہنچاتے ہیں ۔ہر سال رمضان المبارک میں رمضان فوڈ پروگرام اور عیدالبقرہ پر اجتماعی قربانی کی جاتی ہے ۔احسن اعوان نے اس رمضان المبارک میں کشمیر چیئرٹی ایبل ...
پروفیسر یعقوب شائق ماہر تعلیم‘ کالم نگار،شاعر

پروفیسر یعقوب شائق ماہر تعلیم‘ کالم نگار،شاعر

رائٹرز
پروفیسر یعقوب شائق ممتاز ماہر تعلیم‘ کالم نگار،شاعر اور محقق ہیں -پروفیسر یعقوب شائق کے کالم ”نوائے وقت“ کےادارتی صفحہ پر شائع ہوتے رہے ہیں۔ پروفیسر محمد یعقوب شائق کا تعلق آزاد کشمیر کے خوبصورت علاقے ضلع باغ کے نواحی گاوں غنی آباد سے ہے۔ پروفیسر یعقوب شائق صاحب طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔اللہ رب العزت مرحوم کی کامل مغفرت اورجنت الفردوس میں اعلی مقام عطاءفرمائے پروفیسر صاحب کا تعلق قلم قبیلے سے تعلق تھا. وہ ناصرف معروف کالم نگار بلکہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے اس کے ساتھ ساتھ بطور محقق اور ادیب بھی وہ ایک الگ مقام رکھتے تھے تصانیف مضراب ۔ شاعری بہار ہو کہ خزاں، عمر عزیز رفت،سوانح عمری فیض الغنی، رمضان نیکیوں کا موسم بہار تحریک آزادی کشمیر میں اساتذہ کا کردار محمد یعقوب شائق سردار عبدالقیوم کے ساتھ پروفیسر یعقوب شائق - چند یاد گار لمحا...
خاک پا سے آسمان تک کا سفر۔۔۔۔ پروفیسر رضوانہ انجم

خاک پا سے آسمان تک کا سفر۔۔۔۔ پروفیسر رضوانہ انجم

آرٹیکل
پروفیسر رضوانہ انجم میری طالب علمی کے زمانے کا لاہور کالج، لاہور کے بہترین کالجوں میں شمار ہوتا تھا۔کنئیرڈ کالج برائے خواتین کے بعد لاہور کالج برائے خواتین کی شہرت پورے پنجاب میں تھی۔ اس کالج کی اساتذہ اور طالبات کے درمیان ادب واحترام و تقدس کا بےمثال رشتہ قائم تھا۔بحثیت طالبہ اس کالج میں جو چار سال گزرے وہ سرمایۂ حیات ہیں۔ چار سالہ دور یادوں کا حسین البم ہے جسکی ہر تصویر ایک سبق اور پیغام ہے۔اس دور کے اساتذہ بجا طور پر صاحب علم تھے اور طالب علم حقیقتاً علم کے طلبگار۔ علم کی یہ طلب اور رسد احترام اور عقیدت کے قیمتی طلائی و نقرئی اوراق میں لپٹی ہوئی تھی اور عاجزی کی کلابتون سے بندھی ہوئی تھی۔۔۔۔ ہم اسے پلکوں اور پیشانی پہ اٹھائے پھرتے تھے۔ استاد سے لگاتار نظر ملا کر بات کرنا،انکی بات قطع کرنا،راستے میں چلتے ہوئے ان کے برابر یا نذدیک ہو کر چلنا گویا بد تہذیبی نہیں گناہ کے ز...
قصہ ایک مصروف قوم کا- تحریر : محسن شفیق

قصہ ایک مصروف قوم کا- تحریر : محسن شفیق

آرٹیکل
تحریر : محسن شفیق جہاں اس قوم پر عالمی سطح پر اور بہت سی زیادتیاں کی گئی ہیں وہیں اس قوم پر ایک بڑی زیادتی یہ کی گئی ہے کہ اس کی عظیم مصروفیت کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس میں بھی بیرونی قوتوں کی سازشوں کا کردار ہے ورنہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لینے کے بعد اس قوم نے دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی دنیا کے ایسے چھکے چھڑا دینے تھے کہ خدشہ تھا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سارے صفحے ختم ہو جاتے اور کتاب کا نام تبدیل کر کے اس قوم کے نام پر رکھنا پڑ جاتا۔ اس لیے اغیار کی ریشہ دوانیوں اور اپنوں کی ملی بھگت سے قوم کو یہ ٹائٹل نہیں دیا گیا۔ یہ قوم کئی ٹکڑوں پر مشتمل ہے، ایک ہی خاندان کے افراد دو ریاستوں کے بیچ منقسم ہیں، مگر قوم اپنی مصروفیات کی بنا پر کبھی ان دو ریاستوں کو ایک ریاست نہیں بنا سکی۔ یوں تو اس قضیہ کے بہت سے حیلے بہانے بیان کیے جاتے ہیں کہ 47ء میں یہ ہوا، فلاں ...
مائدہ شفیق کے ناول پاکباز کے بارے میں پروفیسر خالد اکبر کا تبصرہ

مائدہ شفیق کے ناول پاکباز کے بارے میں پروفیسر خالد اکبر کا تبصرہ

تبصرے
پاکباز  مائدہ شفیق کی ایک عمدہ تصنیف       پرو فیسرخالد اکبر   ناول ادب کی اصناف میں اہم صنف سمجھی اور شمار کی جاتی ہے ۔جو زندگی کے اہم مسائل کا احاطہ کرتی ہے اور اس کی گتھیوں کو سلجھانے میں مدد کرتی ہے۔ناول انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ جس کا آغاز انگریزی ادب میں  اٹھارویں صدی  میںمتوسط طبقہ  کی خوشحالی اور فراغت کے پس منظر میں  ہوا  اور پھر سارے  ادب پرچھا گیا ۔ اردو میں ناول کا آغاز انیسویں صدی کے نصف آخر میں ہوا۔خط تقدیر از ڈاکٹر محمود  اور ڈپٹی نذیر احمد کے ناول مراۃالعروس پہلے ناول ٹھرے۔ بلاشبہ ناول کو پروان چڑھانے میں مرد ناول نگاروں کا کردار کلیدی رہا ہے۔خواتین نے مردوں کے بعد ناول نگاری کے میدان میں قدم رکھا  ۔انہوں نے بیسویں صدی کے آغاز میں ناول کی تخلیق شروع کی اور تب سے آج تک یہ عمل مسلسل جاری ہے ۔  ان   خواتین ناول نگاروں نے عورتوں کے بنیادی مسائل سے لے کر تعلیم و تربیت ،معاشرتی بر...
وادی لیپہ میں ون گلوبل ویلفیر  کی جانب سے رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم

وادی لیپہ میں ون گلوبل ویلفیر کی جانب سے رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم

خبریں
مظفر آباد (پی ایف پی نیوز) ون گلوبل ویلفیئر کی جانب سے لیپا ویلی میں ایک سو سے  زائد مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم۔رمضان فوڈ پیکچز یتیموں،بیواؤں اور معاشرے کے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ون گلوبل ویلفیئر اور الاحسان کے رضاکاروں نے خدمات سر انجام دیتے ہوئے لیپا ویلی کے گاؤں موجی میں رمضان فوڈ پیکچ مستحقین تک پہنچایا۔رمضان فوڈ پیکجزمیں آٹا بیس کلو،آئل پانچ لیٹر،چینی چھ کلو دالیں تین کلو،نمک،سویاں،مصالحہ شامل تھے۔گزشتہ روزون گلوبل ویلفیئر  رمضان فوڈ پروگرام کے ٹیم لیڈر محمدارشد اور کمیونیکیشن آفیسر زبیر عارفی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون گلوبل ویلفیئردنیاکے کئی  ممالک میں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے،لیپا ضلع جہلم ویلی  میں اس بابرکت ماہ میں سینکڑوں خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکچ تقسیم کیا گیا،ون گلوبل ویلفیئر آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقوں...
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام کشمیری زبانوں کا آن لائین مشاعرہ

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام کشمیری زبانوں کا آن لائین مشاعرہ

ادیب, خبریں
اسلام آباد(پی ایف پی نیوز) اکادمی ادبیا ت پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں آن لائن کشمیری زبانوں(کشمیری، گوجری، پہاڑی) کا حمدیہ نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ مجلس صدار ت میں علامہ جواد جعفری (مظفر آباد) اور مخلص وجدانی(مظفر آباد) شامل تھے۔ ڈاکٹر مقصود جعفری (اسلام آباد) مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر صغیر خان (راولاکوٹ) اور کریم اللہ قریشی(مظفر آباد) مہمانان اعزاز تھے۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان، نے ابتدائیہ پیش کیا۔ نظامت پروفیسر اعجاز نعمانی نے کی۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری زبان میں حمد و نعت گوئی کی ابتدا سید علی ہمدانی کی کشمیر آوری سے منسوب ہے۔1372عیسوی میں آپ نے اپنے نعتیہ مجموعے ”چہل اسرار“(فارسی زبان میں تھااور چالیس غزلوں پر مشتمل تھا) سے کشمیریوں کو حب رسول اور حمد گوئی کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ بعد میں...
بھمبر میں مسٹ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا قیام اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح

بھمبر میں مسٹ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا قیام اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح

آرٹیکل
اعجازؔ کشمیری صدقِ دل سے کی جانی والی کوششیں ہمیشہ کامیاب ہوتی ہیں، خدا بھی انہی کا ساتھ دیتا ہے جو خلوصِ نیت سے عازمِ سفر ہوتے ہیں،  گزشتہ چھ سات سالوں میں یہ بات کئی دفعہ شہری حلقوں میں موضوعِ بحث بنی  کہ بھمبر میں شعبہ حیوانات سے متعلقہ کلاسز شروع ہوں گی، یہاں کے لوگوں کو فیصل آباد، ٹنڈوجام، لاہور اور راولاکوٹ کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، جلدہی ایسا ہوگا کہ آزاد جموں کشمیر کے زراعت اور مویشی پروری کے حوالے سے  پرکشش خطہ یعنی بھمبر پر کوئی ایسا ادارہ قائم ہونے والا ہے جس میں یہاں کے باشندے اور گردو نواح کے لوگ اس میں شعبہ امورِ حیوانات میں  پیشہ واران تعلیم کے حصول کے فیض یاب ہو سکیں گے لیکن ہر بار ایک افواہ کا ہی گمان ہوتا رہا،منصہ شہود پہ کچھ بھی دیکھنے کو نہ ملا، نہ ہی کوئی ادارہ قائم ہوا اور نہ ہی کسی فرد نے اس عظیم خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مخلصانہ کوشش کی ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact