بخار اور بھوک (افسانچہ) تحریر: علی شاہد دلکش
بغیر ایم بی بی ایس ڈاکٹر والے ایک دیہاتی قصبہ میں ایک خوش بخت کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل ہوئی۔ اس قابل ذکر حصول یابی کے بعد تو اس کے مزاج میں اعتدال کی جگہ لاابالی نے گھر کر لی!
معمولی معمولی سی موضوع ِ گفتگو میں ہر خاص و عام کو زور سے وہ اپنا نام ڈاکٹر تیغ الخیری بتایا کرتا۔ لہذا! مزاح کی رو سے موقع کو غنیمت سمجھ کر آئے دن آس پڑوس کے لوگ گروپ بنا بنا کر نَو سند یافتہ ادبی ڈاکٹر کی چوکھٹ تک مبارکبادی کے لیے پہنچنے لگے مزید دوران ِ گفتگو کسی بہانے اس سے مکمل نام دریافت کیا کرتے۔ تیغ الخیری صاحب بھی متکبر ہو کر 'ڈاکٹر' کے اضافے کے ساتھ اپنا نام ادا کیا کرتے۔
تہوار کے موقعے پر محلے کے کھلنڈرا نوجوانوں کے گروپ نے اپنی گلی کوچے کو سجانے اور روشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے چندے کی غرض سے باشندگان محلہ کے دروازوں کو کھٹکھٹانا شروع کیا۔ باری باری ہوتے ہوئے ہوشیار لڑکوں کا گروپ...