Friday, May 3
Shadow

اردو

قوسِ قزح کے رنگوں سے مزین کتاب  ‘عشقم’ تبصرہ نگار : محمد شاہد محمود

قوسِ قزح کے رنگوں سے مزین کتاب ‘عشقم’ تبصرہ نگار : محمد شاہد محمود

تبصرے
تبصرہ نگار : محمد شاہد محمود جنونِ عشق کی گہرائیوں سے ڈرتی ہوں کتابِ عشق کی سچائیوں سے ڈرتی ہوں نہیں میں ڈرتی کبھی حق بیان کرنے سے پر اس کے بعد کی تنہائیوں سے ڈرتی ہوں ( فرح ناز فرح ؔ ) مکمل کتاب پڑھنے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ "عشقم" کے مزید ایڈیشنز شائع ہوں گے یا پھر "عشقم" میں شامل کلام تالیف ہوتا رہے گا۔ شعری مجموعہ "عشقم" اردو ادب میں خوبصورت اضافہ ہے۔ اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں شعر نہیں کہتا لیکن اچھی شاعری کا دلدادہ ہوں۔ حلقہ احباب میں شامل فرح ناز فرح ؔ صاحبہ اور آپ جیسے دیگر معزز شعراء اکرام کا کلام ، شاعری لکھنے پر مجبور کرتا ہے اور شعر کہنے پر اکساتا ہے۔ فرح ناز فرح ؔ صاحبہ کی جانب سے ، آپ کا شعری مجموعہ "عشقم" کا تحفہ موصول ہوا ، خلوصِ دل کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ شعری مجموعہ "عشقم" سے قبل دو کتابوں میں آپ کے افسانے تالیف ہو چکے ہیں ، جبکہ آپ کا افسانوی ...
بہاول پور میں اجنبی تبصرہ نگار : آپا نصرت نسیم

بہاول پور میں اجنبی تبصرہ نگار : آپا نصرت نسیم

تبصرے
تبصرہ نگار : آپا نصرت نسیم پریس فار پیس فاونڈیشن (یُوکے )نے اپنے شاندار طباعتی سفر کا آغاز ایک سفرنامے سے کیا ۔   زندگی خود ایک سفر ہے۔اور اس سفر میں کئی سفر درپیش رہتے ہیں۔برصغیر میں سفر نامے اٹھارویں صدی سے لکھے جارہے ہیں۔  جب دنیا گلوبل ویلیج نہیں بنی تھی تو سفرنامے لکھنا آسان تھاکہ مبالغے اور رنگین داستانوں کی تصدیق یاتردید عام قاری نہیں کر سکتا تھا۔سو ایسے بھی سفرنامے تھےکہ جو گھر بیٹھے تخیل کے گھوڑے پر سوار ہو کر لکھے گئے۔ بیگم اختر ریاض الدین اپنے سفرنامے میں میگا  مال کی تشریح کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ اس میں ساری انارکلی اور شاہ عالمی کی دکانیں سما جائیں۔"جمیل الدین عالی اٹلی کے سفرنامے میں بہت تفصیل کے ساتھ اسپیاگیٹی کی تعریف اور کھانے کا طریقہ بیان کرتے ہیں۔کہ کس طرح اٹلی کے لوگ تیلیوں کی مدد سے مہارت سے کھاتے ہیں۔اب جب کہ دنیا گلوبل ویلیج بن چکی۔گوگل کی ایک کلک پر تمام معلومات ب...
“زگ زیگ ”  آرسی رٶف

“زگ زیگ ” آرسی رٶف

شاعری
آرسی رٶف چلو اک کام کر تے ہیں ریوائنڈ اپنے سب صبح و شام کرتے ہیں اپنی اکائیوں کے رستوں پر چل کر دیکھتے ہیں پھر سے میری کائنات کا محور بھی فقط اپنی ذات تھی  تم بھی اپنی دنیا کے مسافر تھے چاروں آنکھوں کے خواب بھی اپنے تھے مسخر کچھ جزیرے فکر و روح کے کرنے تھے اپنی اپنی سوچوں کے برش سے حاشیے جو کھینچے تھے ان میں ہم نے خود رنگ بھرنے تھے  کہ کسی کی آنکھ کا خواب کوئی دوسرا  دیکھ ہی کب سکتا ہے کسی کے لب کا حرف کوئی کہہ ہی نہیں سکتا  تخیل کے عمل کی جان فشانی کو دوسرا سہہ نہیں سکتا کوئی بشر بھی سیال صورت  اپنے سانچے سے نکل کر دوسرے میں ڈھل نہیں سکتا چونکہ ہم اپنی ذات میں اکائی تھے کیونکہ ہم اپنی ذات میں ایک اکائی ہیں یہ بھی ممکن ہی کس طرح ہے  حیطہء خیال  تک لانا  کہ  اپنے دائروں کو چھوڑ دیں ہم  زندگی کے صفحات کو اپنے رخ موڑ لیں ہم کہ الست میں جڑے روحوں کا  اٹوٹ ہے بندھن   ...
تسنیم جعفری کی سائنسی جنگل کہانی، دانیال حسن چغتائی  کی نظر میں

تسنیم جعفری کی سائنسی جنگل کہانی، دانیال حسن چغتائی کی نظر میں

تبصرے
دانیال حسن چغتائی بچوں کے لئے لکھنا کبھی آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آپ کو خود بچوں کی ذہنی سطح پر جا کر لکھنا پڑتا ہے ۔ ادب اطفال میں بھی مختلف طرز کی تحاریر پڑھنے کو ملتی ہیں ۔ انہی میں سے ایک صنف ماحولیاتی تبدیلیوں کے متعلق لکھنا ہے ۔ محترمہ تسنیم جعفری صاحبہ کا نام ماحولیاتی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے لکھنے والوں میں پاکستان میں سر فہرست آتا ہے۔ تسنیم جعفری صاحبہ کی ڈیڑھ درجن سے زائد کتب منظر عام پر آ چکی ہیں ۔ جنگل کہانی ان کتب میں ایک اور خوبصورت اضافہ ہے جسے پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے نہایت اہتمام کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ سرورق اگر چہ کارڈ شیٹ ہے مگر نہایت دیدہ زیب ہے۔ اور پہلی ہی نظر میں بچوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ سکتا ہے ۔ کتاب کا انتساب صاحب کتاب نے اپنی والدہ کے نام کیا ہے ۔ مصنفہ کے جامع تعارف کے بعد مظفر نازنین ، ڈاکٹر فضیلت بانو اور ارم ہاشمی ...
نکھری، شفاف، تر و تازہ صبح کے نام: ادیبہ انور کا محبت بھرا خط!

نکھری، شفاف، تر و تازہ صبح کے نام: ادیبہ انور کا محبت بھرا خط!

تصویر کہانی
ادیبہ انور مہکتی صبح کیسی ہو؟ تم سے بہت کم بات ہوتی ہے مگر میں ہمیشہ تمہیں یاد کرتی ہوں تمہارے بارے میں سوچتی ہوں۔ بس میں کبھی تم سے کہہ نہی پائی۔سوچا آج تم سے کہہ دوں! مانا تم دور نہیں ہو،تم میرے پاس ہو، ہر روز مجھ سے ملنے آتی ہو۔جب سے پیدا ہوئی ہوں تم اسی طرح ہر روز اپنی بانہیں کھولے مجھے ملنے آتی ہو، میرا انتظار کرتی ہو، مجھ سے اظہار چاہتی ہو۔ تم چاہتی ہو میں کچھ فرصت کے لمحے تمہارے ساتھ گزاروں. مگر میں بہت کم ایسا کر پاتی ہوں ۔ بس کبھی کبھار ایسا ہوا میں نے تمہیں بہت قریب محسوس کیا.  لیکن ہمیشہ تمہارے اور میرے محسوسات کے درمیان کوئی آ جاتا ہے۔ جب میں بہت چھوٹی تھی۔ تب بھی مجھے تم اچھی لگتی تھی۔ یاد ہے میں سب سے پہلے اٹھ  جاتی تھی۔ میں تمہارے ساتھ اٹھ جاتی اور کتنی خوش ہوتی تھیں؟ کیونکہ تمہارے آنے سے ہی تو مجھے کھیلنے کی اجازت ملتی تھی ۔ میں رات سے ہی تمہارا انتظار کرتی. کب تم آؤگی؟...

قانتہ رابعہ کی کتاب ” سارے دوست ہیں پیارے” احمد رضا انصاری کی نظر میں

تبصرے
کتاب : سارے دوست ہیں پیارے مصنفہ: قانتہ رابعہ تبصرہ نگار: محمد احمد رضا انصاری یہ چھوٹی سی کتاب پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے شائع کی ہے۔ اس کتاب میں چھوٹے بچوں کے لیے ننھی ننھی کہانیاں موجود ہیں۔ چھوٹے بچوں کے کردار ہیں جو اپنی معصوم باتوں اور حرکتوں سے قارئین کا دل لبھاتے ہیں ۔ کتاب کے 48 صفحات ہیں۔ آرٹ پیپر استعمال کیا گیا ہے اور ہارڈ بائنڈنگ ہے۔ سرورق تو ہے ہی خوبصورت مگر اندر موجود پانچ کہانیاں بھی مزے دار ہیں۔ آغاز میں ایک پیاری سی نظم ہے جو محمد صدیق شاذ نے لکھی ہے۔ کتاب کا انتساب والدین اور ادیبوں کے نام کیا گیا ہے آگے فہرست ہے اور پھر "مدیرہ خالہ کی بات"یوں لگا جیسے کوئی رسالہ پڑھ رہے ہیں اور سب سے پہلے اداریہ سامنے آ گیا ہے۔ پھر "آپا کی باتیں" ہیں جو مصنفہ نے لکھی ہیں۔ اس میں بچوں کے لیے نصیحت آموز باتیں ہیں۔ "کیوں" "مصعب کی داڑھ اور منہ کی چکی" "ہیلی کاپٹر" "سارے دوست ہیں پ...
عشقم : آسودگی بخش  محبت کا بے مثال اظہاریہ تبصرہ نگار : مظہر اقبال مظہر

عشقم : آسودگی بخش محبت کا بے مثال اظہاریہ تبصرہ نگار : مظہر اقبال مظہر

تبصرے
تبصرہ نگار : مظہر اقبال مظہر کراچی کی مصنفہ اور شاعرہ فرح ناز فرح کا مجموعہ کلام  "عشقم" شائع ہو کر خوب دھوم مچا رہا ہے۔اسے پریس فار پیس فاؤنڈیشن  ( یُوکے ) نے شائع کیا ہے۔  خیال افروز شاعری کے اس  مجموعہ  پر اردو کی ممتاز شاعرات نیلما  ناہید درانی اور بشریٰ حزیں  کے تبصروں نے   چار چاند لگا دئیے ہیں۔دیدہ زیب رنگوں  سے مزین اس  کتاب کی  ڈیزائننگ  اور طباعت بہت عمدہ اور معیاری کاغذ پر  کی گئی ہے۔ بیک کور  پرفرح ناز فرح کے فن  اور تخلیقی سفر  کے بارے میں پر دو  نامور شاعرات کی  آراء دی گئی  ہیں۔ کتابت اور املا کی غلطیوں سے پاک   اور  حسن ترتیب کے ساتھ ساتھ اس  کتاب کی پشت پر موجود آئی ایس بی این کوڈ اس کے عالمی معیار کا  ثبوت ہے۔ ایک سو چوالیس صفحات پر مشتمل "عشقم "  کے  سرورق  پر نگاہ پڑتے ہی تصور مولانا روم ؒ    اور شمس تبریز ؒ کی جانب منتقل ہوجاتاہے ۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ سرورق کے لیے ماہر...
لاحاصل۔ افسانہ نگار : محمد توصیف

لاحاصل۔ افسانہ نگار : محمد توصیف

افسانے
افسانہ نگار : محمد توصیف مجھے اکثر خوف گھیر لیتا ہے، کشت الفاظ ویران پڑ جاتی ہے اور قلم گونگا۔ میں عدم کے اندھیروں میں بے نقاب مردہ چہروں کو ماتم کرتا دیکھتا ہوں۔ پرچھائیوں کے لاحاصل تعاقب، آہ و نارسائیوں کی چیخیں سنتا ہوں۔  ایسے لگتا ہے جیسے ساحل دنیا سے ریت پھسل گئی ہے، لہریں گرداب زیست کا سفینہ چاک کر چکی ہیں۔ محبت اور شہرت گھپ اندھیرے میں کہی غرق ہو چکی ہے۔ بار بار مسلسل وقوع پزیر ہوتے اس چکر سے مجھے عالم کے بے معنی پھیلاؤ پر کامل یقین ہو چکا ہے۔ عالم زیست کی مستور تمناؤں میں میری روح کے گوہر بے رنگ ہو چکے ہیں۔ میں فرار کے لغو قصے گھڑتا ہوں تاکہ مجھے سکون میسر ہو۔ پر مجھے یقین کامل ہے، اس لامعنویت کے عمیق چکر میں ہم خود ہی روشنی اور خود ہی تاریکی ہیں۔ وہ اچانک  رک گیا۔ وحشت ناک خاموشی میں دھیمی سانسیں بھرتے کمزور بدن اور بکھرے بالوں والے دیہاتی، بوڑھی عورتیں اور بچے سب کے سب گوش توجہ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact