Tuesday, April 30
Shadow

Tag: کوٹلی

ما حولیاتی مسائل کے حل کے لیے حکومتی ادارے جامع اقدامات اٹھائے

ما حولیاتی مسائل کے حل کے لیے حکومتی ادارے جامع اقدامات اٹھائے

پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
کوٹلی/میرپور/لندن(پریس فار پیس فاؤنڈیشن رپورٹ): ماہرین ماحولیات نے آزاد کشمیر میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے حکومتی اداروں سےجامع اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے عوام اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے بڑی سطح پر شعور کی بیداری اور آگاہی پھیلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ اتوار 7 اگست کو پریس فار پیس فاؤنڈیشن(یو کے ) کے زیراہتمام  کوٹلی اور میرپور کے ماحولیاتی مسائل کے موضوع پر ماہرین اور شہریوں کے مابین ایک  ورچوئل ڈائیلاگ  کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کے میزبان پروفیسر مظہر اقبال مظہر  تھے ۔  جبکہ ماہرین ماحولیات ڈاکٹر صدیق اعوان، ڈاکٹر فراز اکرم ، سوشل ایکٹیوسٹس عقیل بٹ،شمائلہ خان ،پروفیسر ظفر اقبال ڈائریکٹر پریس فار پیس فاؤنڈیشن ،راجہ رزاق سابق ڈی جی ای پی اے اور دیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا۔ زبیرالدین عارفی اور ولید یاسین سمیت سماجی کارکن...
پروفیسر ڈاکٹر عالم چوہدری -مصنف ، ماہر تعلیم ۔ کوٹلی آزاد کشمیر

پروفیسر ڈاکٹر عالم چوہدری -مصنف ، ماہر تعلیم ۔ کوٹلی آزاد کشمیر

Writers, رائٹرز
پروفیسر ڈاکٹر عالم چوہدریپروفیسر ڈاکٹر عالم چوہدری کوٹلی کے رہنے والے ہیں -محکمہ تعلیم میں طویل عرصہ خدمات انجام دیں - ادارہ نکس میرپور کے زیر اہتمام ان کی کتاب کشمیر میں اردو زبان و ادب کا ارتقا شائع ہوئی ہے  جو اپنی نوعیت کی پہلی ادبی اور تاریخی کاوش ہے
کوٹلی : ایک جزیرہ جس نے گاؤں کا رابطہ منقطع کر دیا

کوٹلی : ایک جزیرہ جس نے گاؤں کا رابطہ منقطع کر دیا

تصویر کہانی
کہانی کار سید واجدالرب فوٹو کریڈٹ : ڈس کور کوٹلی                دریائے پونچھ پر بڑالی کے عین سامنے یہ جزیرہ نما خوبصورت قطعہ  چھوٹا سنہوٹ کے نام سے مشہور اور ڈونگی سنہوٹ کا حصہ ہے ۔چھوٹا سنہوٹ  کی آبادی  18 گھروں پر مشتمل ہے جو ان دنوں شدید مشکلات کا شکار ہے ۔  یہاں کے رہائشی محمد اقبال محمد اخلاق محمد خان اور کرامت حسین کے مطابق ڈیم بننے سے قبل انھوں نے ذاتی خرچ سے دریا پر ایک لفٹ لگا رکھی تھی جس کے زریعے وہ دریا کراس کرکے بڑالی مین روڈ پر پہنچ جاتے تھے ۔جبکہ دریا کے کنارے ایک قدرتی باؤلی سے انھیں پینے کا صاف پانی میسر تھا جسے پیٹر انجن کے ذریعے وہ لفٹ آپ کرتے تھے ۔۔ڈیم بننے پر وہ لفٹ اور چشمہ دونوں سے محروم ہو گئے ہیں ۔ڈیم بنانے والی کمپنی نے ان سے وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ انھیں رابطہ پل بنا کر دے گیاور پانی بھی فراہم کرے گ...
کوٹلی گلپور واٹر فال تک کیسے پہنچا جائے؟ شیخ عمر نزیر

کوٹلی گلپور واٹر فال تک کیسے پہنچا جائے؟ شیخ عمر نزیر

سیر وسیاحت
تحریر: شیخ عمر نزیر آزاد کشمیر میں کچھ اضلاع ایسے بھی ہیں جن سرمائی ٹورازم بہت مفید ہوسکتا ہے۔ سردیوں میں آپ ان علاقوں میں ٹور کریں تو آپ کو موسم بھی مناسب ملے گا اور ساتھ نظارے بھی بھرپور۔نیچے دی گئی فوٹو گلپور واٹر فال کی ہے۔ جسے میں نے سب سے پہلے 2017 فروری میں دیکھا جب میں جیالوجی کے ایک سروے کے دوران اس راستے سے پیدل میپنگ کرتے وقت گزرا ۔ جیسےہی  ان واٹر فالز پر نظر پڑی تو ساری تھکاوٹ دور ہوگئی۔  ایسا نظارہ میں نے آپنی زندگی میں پہلے نہیں دیکھا تھا ۔ سرسبز نچلے درجے کے اونچے پہاڑوں کے درمیان یہ واٹر فالز آپنا ایک الگ نظارہ پیش کررہے تھے۔ کوٹلی گلپور واٹر فال تک کیسے پہنچا جائے؟ اب آتے ہیں اس کے روٹ کی جانب جو کہ میرا اصل سبجیکٹ ہے۔تو جناب راولپنڈی سے آپ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی جانب رخت سفر باندھ لیں ۔ اس کا راستہ جی ٹی روڈ سے کاک پل کے پاس سے بائیں جانب ...
کوٹلی : تشدد سے طالب علم کا بازو توڑ دیا

کوٹلی : تشدد سے طالب علم کا بازو توڑ دیا

خبریں
/ پی ایف پی نیوز/ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے نواحی علاقے می اسکول کے بچوں پر بدترین تشدد کی مثال ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں قائم مڈل سکول منیل فگوش میں اقبال نامی معلم نے تشدد کی انتہا کردی۔ مذکورہ استاد نے آٹھویں جماعت کے سانول اسحاق کو تشد د کا نشانہ بناتے ہوۓ طالب علم کا بازو تو ڑ ڈالا - عوام علاقہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوۓ محکمہ تعلیم کے حکام سے مذکورہ استاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے - عوام علاقہ نے ایک اجلاس کے بعد اعلی حکام کوتحریری مطالبہ پیش کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ محمد اقبال صدر معلم اورسائنس ٹیچر ہے لیکن اس کے غیر اخلاقی رویے کے باعث کوئی ہائی سکول اس کی خدمات لینے پر تیار نہیں۔ لھذا اس کو ایک مڈل سکول میں تعینات کیا گیا ہے۔ جہاں اس کے خلاف بچوں سے گالم گلوچ کی شکایات عام ہیں - عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے مذکورہ استاد کا تبادلہ ک...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact