/ پی ایف پی نیوز/

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے نواحی علاقے می اسکول کے بچوں پر بدترین تشدد کی مثال ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں قائم مڈل سکول منیل فگوش میں اقبال نامی معلم نے تشدد کی انتہا کردی۔ مذکورہ استاد نے آٹھویں جماعت کے سانول اسحاق کو تشد د کا نشانہ بناتے ہوۓ طالب علم کا بازو تو ڑ ڈالا –

عوام علاقہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوۓ محکمہ تعلیم کے حکام سے مذکورہ استاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے – عوام علاقہ نے ایک اجلاس کے بعد اعلی حکام کوتحریری مطالبہ پیش کیا ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ محمد اقبال صدر معلم اورسائنس ٹیچر ہے لیکن اس کے غیر اخلاقی رویے کے باعث کوئی ہائی سکول اس کی خدمات لینے پر تیار نہیں۔ لھذا اس کو ایک مڈل سکول میں تعینات کیا گیا ہے۔ جہاں اس کے خلاف بچوں سے گالم گلوچ کی شکایات عام ہیں – عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے مذکورہ استاد کا تبادلہ کیا جاۓ ۔ تعلیم و تربیت کے مقام پر تشدد اور غیر اخلاقی رویے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا –
اگر حکومت نے استاد کے خلاف کارروائی نہ کی تو والدین بچوں کو دوسرے سکولوں میں بھیجنے پر مجبور ہوں گے –

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact