Tuesday, April 30
Shadow

Tag: وادی نیلم

گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج راولاکوٹ  کا دورہ وادی نیلم۔ پروفیسر محمد ایاز کیانی

گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج راولاکوٹ کا دورہ وادی نیلم۔ پروفیسر محمد ایاز کیانی

سیر وسیاحت
رپورٹ ::: پروفیسر محمد ایاز کیانی کشمیر جنت نظیر ہے۔یوں تو اس وادی کا قریہ  قریہ اپنی خوبصورتی،دیو مالائی حسن  اور سحر انگیز دلکشی کی وجہ سے سے اپنی مثال آپ  ہے مگر اگر وادی نیلم  کو حسن کی دیوی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔آسمان سے باتیں کرتے بلند و بالا پہاڑ دلکش  اور دیدہ زیب وادیاں  اور دریائے نیلم کے ساتھ ساتھ سفر کرتے انتہائی مسحور کن مناظر ایک زبردست اور کارساز  دست ہنر مند کی صناعی کے شاہکار ہیں۔۔یہ مناظر اتنے دلکش ہیں کہ انسان کا دل کرتا ہے کہ ان حسین مناظر کو اپنی آنکھوں میں بسا لے اور ہمیشہ ان کے سحر میں ڈوبا رہے ۔۔۔ یہ آزاد کشمیر کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا ضلع  ہے جو 1398 مربع میل رقبے کو محیط ہے۔۔مگر آبادی  کافی کم ہے اور گھر ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر واقع  ہیں یہ آزاد کشمیر کا واحد ضلع ہے جس کی سرحدیں ایک طرف بھارتی مقبو...
وادی نیلم کے جنگلات کو عالمی ورثہ قرار دے کر یونیسکو کے حوالے کرنے کا مطالبہ

وادی نیلم کے جنگلات کو عالمی ورثہ قرار دے کر یونیسکو کے حوالے کرنے کا مطالبہ

خبریں
رپورٹ :  راجہ امیر خانوادی نیلم کے دانشوروں ، سماجی کارکنوں اور سنجیدہ سیاسی رہنماؤں پر مشتمل فعال سماجی ادارے بیٹھک نے وادی نیلم کے مسائل کے حل اور مقامی جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت اور ترویج کے لئے خصوصی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے-  سماجی گروپ ممبران کی بیٹھک کنڈل شاہی واٹر فال کے قریب سندر گراں اور  نالہ جاگراں کے سنگم  پر منعقد ہوئی. جناب اقبال اختر نعیمی. حافظ نصیر الدین مغل ،محمد حنیف اعوان , عبدلالبصیر تاجور.امیدواروقانون ساز اسمبلی ،سید کمال حسن شاہ ،جواد احمد پارس اور راجا محمد امیر خان نےشرکت کی - بیٹھک کے  مہمان خصوصی ڈاکٹر بصیر الدین قریشی ماہر  ماحولیات و جنگلی حیات.اور لطیف الرحمان  آفاقی رہنما لبریشن لیگ تھے - بیٹھک کے شرکا کو بتایا گیا کہ سندر گراں یا سونا گراں علاقہ دراوہ میں قبل از مسیح آثار قدیمہ کے طور پر مشہور ہے. جناب سمیع اللہ منہ...
وقار احمد میر -شاعر -مصنف -وادی نیلم

وقار احمد میر -شاعر -مصنف -وادی نیلم

Writers, رائٹرز
وقار احمد میر      خطہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے باشعور ، باصلاحیت و ادبی شخصیات میں ایک تابندہ نام وقار احمد میر کا ہے ۔ آپ کی دو تصانیف  منظر عام پر آنے کے بعد مقبولیت حاصل کر چکی ہیں ان میں 2014ء میں شائع ہونے والی آپ کی تصنیف " کہکشاں " ( وادی نیلم کے شعرا کا منتخب کلام ) اور دوسری تصنیف اصناف ادب ( توصیحی لغت ) شامل ہے ۔ آپ کا ادبی  رجحان مزاحیہ نثر ، شاعری ، مضمون نگاری ، تحقیق کی جانب ہے ۔  آپ نے ایف ۔  ایس ۔ سی کا امتحان شاہین ماڈل کالج مظفرآباد ، بی ۔ اے کا امتحان  پی ۔ جی ۔ سی مظفرآباد  ، ایم ۔ اے اکنامکس کراچی یونی ورسٹی ، ایم ۔ اے اردو مظفرآباد یونی ورسٹی  ، ایم ۔ فل اردو کا امتحان علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے امتیازی نمبرات سے پاس کیا ۔ ایف ۔ ایس ۔ سی کے دوران اپنے استاد محترم ڈاکٹر افتخار احمد  مغل مرحوم کے فیضان صحبت کی بدولت ادب کی جانب ان کا رجحان بڑھا ۔ آپ کا ایک شعری م...
وادی نیلم میں بدھ مت کی یاد گاریں، تحریر : سمیع اللہ عزیز

وادی نیلم میں بدھ مت کی یاد گاریں، تحریر : سمیع اللہ عزیز

آثارِقدیمہ, تحقیق
تحریر وتحقیق: سمیع اللہ عزیز (آرکیٹیکٹ)وادی نیلم قدیم تہذیبوں کا مرکز رہا ہے۔ یہاں بدھ مت، ہندو مت، بون ازم، اور قدیم مسلم عہد کے تاریخی آثار جا بجا بکھرے نظر آتے ہیں۔ ان تاریخی آثار کی اہمیت سے نہ صرف مقامی افراد ناواقف ہیں بلکہ حکومتی سطح پر محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے ان آثار کی دریافت، تحفظ اور تشہیر کے لئے کسی قسم کی کوشش نہیں۔وادی نیلم میں کیاں نالہ اور دریائے جاگراں کے سنگم کے بالکل سامنے ایک پہاڑہے اس پہاڑ کی بلندی پر سندرگراں واقع ہے جسے بی سی ٹاؤن یعنی قبل مسیح کے قصبے کا نام دیا گیا ہے۔جب میں ان تاریخی آثار تک پہنچا تو یہاں موجود فن تعمیر دیکھ کر میں واقعی قبل مسیح کے زمانہ میں جا پہنچا جب ایک بلند سطح مرتفع پر جہاں سے اس کے شمالی اور مغربی جانب مینار نما پہاڑوں پر کئی چھوٹی بڑی بستیاں پھیلی ہوئی تھیں اور ان بستیوں کے نشانات پرموجودہ نئی آبادیاں جستی چاردوں کے مکانات میں آج بھی...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact